حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔

بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔

وفاقی کابینہ نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی،  پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

کابینہ نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔

وفاقی کابینہ نے کہا کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔

بیان کے مطابق ان کی شاندار عسکری قیادت، جرآت، اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کرلی۔

وزیرِ اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔ 

وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق وفاقی کابینہ کابینہ نے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے جو فیصلہ کیا وہ قوم کے دل کی آواز ہے

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ جو ہو گئی ہے اس سارے ایپیسوڈ میں وہ بھی بے مثال ہے۔

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ جس طرح قوم اس فیصلے کو ویلکم کر رہی ہے اس سے لگ رہا ہے کہ قوم یہی چاہ رہی تھی، وفاقی کابینہ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ قوم کے دل کی آواز ہے، اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پہ ٹویٹر کو جو نمبر ون ٹرینڈ ہے وہ فاتح حق فیلڈ مارشل عاصم منیر ہے، یہ ایک ریفرنڈم ہے یہ جو ٹویٹر پہ ریفرنڈم چل رہا ہے قوم کی طرف سے اس کو ریفرنڈم سمجھیں جو انھوں نے عاصم منیر کے حق میں دیا ہے اور قوم نے ان کو فیلڈ مارشل کے ساتھ فاتح حق کا بھی لقب دے دیا ہے۔

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل فوج میں سب سے بڑا عہدہ ، فائیو اسٹار جنرل دیا کس کو جاتا ہے، یعنی کوئی ایکسٹرا آرڈنری اچیومنٹ کی جائے اور وہ بھی وار ٹائم ایکسٹرا آرڈنری اچیومنٹ سامنے آئے تو وار ٹائم میں جنرل عاصم منیر کی جو اچیومنٹ ہے نو ڈاؤٹ بہت اچیومنٹ ان دی سینس کہ آپ دیکھیں پوری دنیا نے، پوری دنیا جو ہے وہ لگی رہی کہ پاکستان ڈی ایسکلیٹ کرے، پاکستان جواب نہ دے ہمارے اس پروگرام میں بھی بیٹھ کر یہ باتیں کہی جا رہی تھیں کہ جواب نہیں دینا چاہیے ہمیں مذاکرات اور مصلحت کی طرف جانا چاہیے اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ نہیں جواب جو ہے وہ ضروری ہے۔

تجزیہ کار عامرالیاس رانا نے کہا کہ دیکھیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کو مبارک باد ہماری طرف سے بھی کیونکہ یہ ان کو ایک ایسا عہدہ ملا ہے جو جنگ جیت کر ملا ہے، یہ گھر میں جنگ نہیں جیتی ،یہ دشمن کو گھر میں گھس کہ مار کر جنگ جیتی ہے اور اس کا اعلان ہم نے نہیں کیا، ہماری ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ دنیا بتائے گی، ہم نہیں بتائیں گے، ہم نے کہا تھا کہ ہمارا رسپانس جا رہا ہے، انتظار کرو، دنیا نے بتایا دنیا نے دیکھا اور مانا، میری طرف سے تمام مسلح افواج کو مبارک باد اور پوری قوم کو مبارکباد۔ 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ واقعی مبارک باد کے مستحق ہیں، ہمارے چیف آف آرمی سٹاف کو فیلڈ مارشل کا رینک دیا گیا ہے بلاشبہ جس بنیاد پر دیا گیا ہے عالمی سطح پر ان کی رینکنگ ہے، انھوں نے ایک ایسی جنگ لڑی ہے، جس میں اپنے ملک کا 1965کے بعد جو صورت حال ہے کہ پاکستان کا نقصان کم ہے اور دشمن ملک کا زیادہ ہے، اس کا اعتراف سب ممالک اور عالمی میڈیا نے کیا ہے کہ پاکستان کا جو شمار ہوتا ہے کہ بہت بہتر ہے کہ پاکستان نے اپنا نقصان نہ ہونے کہ اور ایک ایسی جنگ لڑی ہے جو ففتھ جنریشن سے بھی بڑھ کر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل بن گئے( اعزاز قوم کی امانت، جسے نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم قربان، آرمی چیف)
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • وفاقی کابینہ نے جو فیصلہ کیا وہ قوم کے دل کی آواز ہے
  • ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری