بنگلادیش کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیریقینی کا شکار، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
بنگلادیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث دورے کو آگے بڑھادیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے سے متعلق بنگلادیش بورڈ کو آپشن پیش کیے تھے جس پر بی سی بی کا کوئی جواب نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو پریشان کردیا، مگر کیوں؟
خیال رہےکہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری
پی سی بی کی جانب سے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے اب لاہور میں کرانےکا آپشن بھی زیر غور ہے، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرکٹ بورڈ
پڑھیں:
بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کردیا
لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ان ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے، اس بارے میں کوئی بھی خبر یا رپورٹ محض قیاس آرائی اور خیالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اے سی سی کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔