پاک بھارت کشیدگی؛ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 17 سے 20 جولائی تک منعقد ہوگا۔
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوگا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔
بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیز کا رروائیوں پر پاکستان کے جواب نے مودی حکومت کو دنیا بھر رسوا کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دونوں ممالک کی شرکت کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔
آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں پھیلائیں تھی کہ بھارت ایشیاکپ 2025 سے دستبردار ہورہا ہے اور ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا، بعدازاں بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس خبر کی تردید کی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عالمی کرکٹ کے منتظمین کو خدشہ ہے کہ پاک بھارت مسئلہ اجلاس کے دیگر موضوعات پر حاوی ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی سالانہ کانفرنس ہوگی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے 12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
مریم نواز(فائل فوٹو)۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بارہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔
خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے۔ ان کے ہوتے ہوئے کرپشن افسوسناک ہے، کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی، کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ اسٹینڈ بنانے اور سڑکوں کے درمیان سے بجلی کے کھمبے ہٹانے کا حکم دیا۔
انھوں نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور عارضی تجاوزات روکنے کے لیے لین مارکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔