فیلڈ مارشل کا عہدہ عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے،چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہےکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی،انہوں نے کہاکہ یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی، انہوں نے کہاکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کو عہدے کی مدت میں توسیع پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پوری قوم مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ جنرل۔عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی قوم کی آواز تھی ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر قوم کی امنگوں کے محافظ بن کر ابھرے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت حسین نے شجاعت حسین نے کہ عاصم منیر کی فیلڈ مارشل نے کہاکہ
پڑھیں:
جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، وزیراعظم نے صدر کو اعتماد میں لیا
فائل فوٹو۔
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کو جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا، کامیاب دفاع وطن پر جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں۔
ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔