صدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے محنت سے یہ مقام حاصل کیا.
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے پاک افواج کا مورال مزید بلند ہوگا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے عہدے پر عاصم منیر کو
پڑھیں:
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
چیئرمین پی ٹی اے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ 2 ججز کل کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی۔ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے و دیگر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔