لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کی عمران خان سے جیل میں جا کر ملاقات کی بات ہو رہی تو یہ واضح ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آئے ہیں تب سے یہ سب کچھ ہو رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے اگر عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل جانے کی بات ہوئی تو اس سے ایک چیز تو واضح ہوتی ہے کہ اگر ڈاٹس کو جوڑا جائے تو جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے ہو کر آئے ہیں، تب سے یہ سلسلہ شروع ہواہے ، شہبازشریف بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی مذاکرات کیلئے ملے ہیں، پھر چوہدری نثار سے بھی ملے ہیں، وہ عرصہ دراز سے بیمار ہیں، اس ملاقات کے بارے میں یہ خبر ہے کہ چوہدری نثار کو کہا گیاہے کہ آپ عمران خان سے اپنا تعلق استعمال کریں ، کیونکہ چوہدری نثار کا عمران خان سے پرانا تعلق ہے ، پیر پگاڑا کہتے تھے کہ ن لیگ مشکل میں ہو تو یہ آپ کے پیر پڑتے ہیں اور جب آسانی میں ہوں تو آپ کے گلے پڑتے ہیں۔ 

غزہ منصوبہ اجلاس؛ اسرائیلی آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان شدید تلخ کلامی اور جھگڑا

اگر نواز شریف کے جیل میں عمران خان سے ملنے کی بات ہو رہی ہے تو اس سے ایک بات واضع ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آۓ ہیں تب سے یہ سارا کچھ ہو رہا ہے
شہباز شریف بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے ملے ہیں چوہدری نثار سے ملے ہیں یہ سب وائیٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہو رہا ہے
فیصل چوہدری pic.

twitter.com/cZVm9VALPc

— Waqar khan (@Waqarkhan123) July 4, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چوہدری نثار فیلڈ مارشل امریکہ سے ملے ہیں کی بات

پڑھیں:

پی ٹی آئی کانوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش سے متعلق خبر پر فوری باضابطہ ردعمل نہ دینے کا فیصلہ  کیاہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش زمینی سیاسی حقائق کے مطابقت نہیں رکھتی ، پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھین کر ہارس ٹریڈنگ کرنا اور صلح کی خواہش متصام ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف ماضی میں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرچکے ان کی ملاقات کی سوچ ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف یا کسی پارٹی رہنما کا براہ راست بیان آنے کے بعد اس پر غور ممکن ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ  جب نواز شریف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باضابطہ خواہش کریں گے تو پی ٹی آئی کی قیادت غور کے بعد ردعمل دے گی ۔ نوازشریف کی خواہش پر جواب بانی پی ٹی آئی ہی دے سکتے ہیں ، پی بانی پی ٹی آئی سے اگلی ملاقات میں انہیں اس معاملہ پر انہیں آگاہ کیا جائے گا ۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف کوتو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، عمران سے ملاقات نہیں ہوسکتی، علیمہ خان
  • نوازشریف کی جیل جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں درست نہیں،رانا ثناء اللہ
  • پی ٹی آئی کانوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ 
  • نوازشریف کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کیلئے رضامندی کی خبر سیاق و سباق سے ہت کر پیش کی گئی: کامران شاہد 
  • صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی
  • علی امین گنڈا پور کا فیصلہ بانی ہی کریں گے، فیصل چوہدری
  • کیا چوہدری نثار عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں؟
  • سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننےوالے لیگی رہنما کا تہلکہ خیز انٹرویو
  • چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی ذرائع