فواد چوہدری کیخلاف 9مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنیکا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔
دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں۔
جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ عدالت کو رٹ مسترد کرنے کی وجوہات دینی چاہیے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بادشاہوں والا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیس سن کر تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ
پڑھیں:
مقدمات کی دستاویزات کی نقول کیلیے فواد چودھری کی درخواست خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے 9 مئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلیے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے فواد چودھری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا۔