لاہور:

دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔

یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے جو ’میدان‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے گزشتہ برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں 2023 میں چاندی کا تمغہ اور 2024 میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنا شامل ہے، اس وقت ٹیم اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کیلیے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

جاپان نے 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین کی خوراکیں خریدنے کے لیے بڑی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرانٹ سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

تقریب میں جاپان اور یونیسیف کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے۔

نیشنل ای او سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گرانٹ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور گزشتہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

قومی ادارے نیشنل ای او سی کے بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے صرف اُن دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔

نیشنل ای او سی کے بقول رواں برس اب تک پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس پر ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری صرف مالی امداد نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت بھی ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو نے کہا کہ ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک ملک کے ہدف کے مزید قریب لے آتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے پاکستان کی صحت عامہ کی ترجیحات کے لیے اپنے طویل المدتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ادھر یونیسف کے نمائندہ برائے پاکستان، پرنیلا آئیرنسائیڈ نے جاپان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس امداد سے پاکستان کے ہر بچے تک ویکسین پہنچانے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ جاپان 1996 سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ شراکت دار ہے جس نے پولیو کے خلاف جنگ میں 245 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹس اور قرضے فراہم کیے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کیلیے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • پاکستانی طلبا کے لیے سنہری مواقع، اس مہینے سے شروع ہونے والی دنیا کی بہترین اسکالرشپس کونسی ہیں؟
  • ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی
  • ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • بحریہ انکلیو اسلام آباد میں تفریحی ایونٹ، بائیکرز کلب کی خصوصی شرکت
  • نوجوان پالیسی سازی میں برابر کے شراکت دار بنیں گے ؛ رانا مشہود کا اعلان
  • نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شریک بنایا جائے گا: رانا مشہود
  • برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے مستقل رہائش کا حصول 20 سال بعد ممکن ہوگا
  • مسئلہ فلسطین اجاگر کرنے کے لیے اسپین اور فلسطینی فٹبال ٹیموں کے میچز کا انعقاد