اے آئی سے لیس روبوٹس کے درمیان پہلی بار دلچسپ فٹبال میچ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روبوٹس کا استعمال زندگی کے کئی شعبوں میں کیا جا رہا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ انسانوں کی طرح فٹبال بھی کھیل سکتے ہیں؟
یقین کرنا مشکل ہے، مگر چین میں پہلی بار ایک ایسا فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں تمام کھلاڑی روبوٹس تھے۔
بیجنگ میں ہونے والے اس دلچسپ میچ میں 3،3 روبوٹس پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس میں Tsinghua یونیورسٹی کی ٹیم نے چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کی ٹیم کو شکست دی۔
یہ میچ جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، کیونکہ تمام روبوٹ کھلاڑی ریموٹ کنٹرول کی بجائے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی حکمت عملی استعمال کر رہے تھے۔
روبوٹس نے کھیل کے دوران خود سے فیصلے کیے، ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور گرنے کے بعد خود کھڑے ہونے کی صلاحیت بھی دکھائی۔
میچ کے منتظمین میں شامل ڈو جنگ کے مطابق یہ نہ صرف ایک منفرد تجربہ تھا بلکہ اس سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ روبوٹس اب عام زندگی کے شعبوں میں داخل ہونے کے بہت قریب ہیں۔
اس سے پہلے چین اپریل میں روبوٹک میراتھون ریس کا انعقاد بھی کر چکا ہے، اور حالیہ دنوں میں روبوٹس کے درمیان باکسنگ میچ بھی کرائے گئے ہیں۔
اب چین 15 سے 17 اگست کو بیجنگ میں “ورلڈ روبوٹ اسپورٹس گیمز” کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، جو دنیا کا پہلا مکمل طور پر روبوٹ کھلاڑیوں پر مبنی عالمی ایونٹ ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکی: فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل
ترکی میں فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ہزاروں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال میچز پر غیر قانونی سٹے بازی کے الزام میں ترک حکام نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک بڑے کلب کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔
فٹبال فیڈریشن نے 1024 کھلاڑیوں کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا ہے جن میں سپر لیگ کلبز بشمول گلاتاسرائے اور بشکطاش کے 27 فٹبالرز بھی شامل ہیں۔
دوسری اور تیسری ڈویژن کی لیگز بھی 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔
فیفا سے 15 دن کی خصوصی ٹرانسفر ونڈو کیلیے اجازت طلب کی گئی ہے تاکہ کلب اپنی ٹیمیں مکمل کر سکیں۔