مغربی کنارے اور اردن کے درمیان مرکزی بارڈر کل کھلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رام اللہ: فلسطینی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کو اردن سے ملانے والا مرکزی بارڈر ایلنبی اورکنگ حسین پل کل بروز جمعہ سے دوبارہ کھول دیا جائے گا جو ایک ہفتے سے زائد عرصے تک بند رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی اتھارٹی کے جنرل اتھارٹی برائے کراسنگ اینڈ بارڈرز کے سربراہ ناظمی مہنّا نے کہا کہ پل پر آمدورفت دونوں جانب سے بحال کر دی جائے گی، تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری اوقات کار سے متعلق اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔
اس اعلان پر تاحال اسرائیل کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 18 ستمبر کو مغربی کنارے اور اردن کے اس اہم راستے کو اس وقت بند کر دیا تھا جب ایک فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ بعد ازاں اسرائیلی آرمی ریڈیو نے منگل کے روز بتایا کہ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے حکم دیا ہے کہ پل “تاحکم ثانی” بند رہے۔
جمعرات کو فلسطینی وزارتِ قومی معیشت نے متنبہ کیا کہ سرحد کی بندش نے شدید انسانی اور اقتصادی نقصان پہنچایا ہے، جس سے برآمدات، درآمدات اور یہاں تک کہ غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل بھی متاثر ہوئی۔
وزارت صحت کے مطابق اس بندش کے تسلسل سے فلسطینی صنعت، زراعت، غذائی تحفظ اور افراد کی آزادانہ نقل و حرکت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں میں کم از کم 1,044 فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جولائی میں عالمی عدالت انصاف (ICJ) نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں تمام اسرائیلی بستیاں خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہےکہ ہے کہ غزہ میں امداد کے نام پر امریکا اور اسرائیل کھلی دہشت گردی کر رہے ہیں۔ نہتے فلسطینی عوام پر بمباری، محاصرے اور مصنوعی قلت کے ذریعے انسانی بحران کو مزید سنگین بنایا جا رہا ہے جبکہ عالمی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور مسلم ممالک بھی بےحسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کی سرحدی کارروائیاں تیز
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) نے بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے انسدادِ جعلسازی کی کارروائیاں اور خفیہ نگرانی مزید تیز کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد
بی جی بی حکام کے مطابق، جعلی نوٹوں کی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے خصوصی آپریشنز جاری ہیں، جب کہ عوامی آگاہی مہمات کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو جعلی کرنسی کی شناخت اور رپورٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد
بی جی بی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جعلی کرنسی سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا معلومات فوری طور پر حکام کو فراہم کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BGB بارڈر گارڈ بنگلہ دیش بنگلہ دیش جعلی کرنسی