کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے بجائے آرام کو ترجیح کیوں دی؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے تاکہ وہ اپنے کلب اور قومی ٹیم کے لیے اپنے کھیل کے کیریئر کو طویل عرصے تک جاری رکھ سکیں۔
حال ہی میں اپنی قومی ٹیم کو یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جتوانے والے پرتگالی اسٹار نے یہ بات سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع کی چند روز بعد کہی۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے
النصر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ رونالڈو نے مزید 2 سال کے لیے نیا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی 42ویں سالگرہ کے بعد بھی کلب سے وابستہ رہیں گے اور ممکنہ طور پر 2026 میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے آئندہ فیفا ورلڈ کپ میں اپنا آخری مرتبہ جلوہ گر ہوں گے۔
Cristiano Ronaldo is staying at @AlNassrFC until 2027 ???????? pic.
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) June 26, 2025
رونالڈو کے منصوبوں کے بارے میں قیاس آرائیاں گزشتہ ماہ اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ رونالڈو کی کلب ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بات چیت جاری ہے، حالانکہ النصر اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔
تاہم، رونالڈو نے ان تمام افواہوں کو فوری طور پر مسترد کر دیا، انہوں نے النصر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی کچھ پیشکشیں موصول ہوئیں۔
مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کی فلم انڈسٹری میں انٹری، ایکشن فلمیں تیار
’۔۔۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کا کوئی خاص مطلب نہیں بنتا کیونکہ میں اچھا آرام اور اچھی تیاری کو ترجیح دیتا ہوں، اس سیزن میں ورلڈ کپ سال کے اختتام پر ہے، اس لیے یہ سیزن بہت طویل ہوگا۔‘
رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ صرف النصر کے لیے نہیں بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی مکمل طور پر تیار رہنا چاہتے ہیں۔ ’اسی لیے میں نے نیشنز لیگ کا آخری میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور دیگر باتوں پر توجہ نہیں دی اور ظاہر ہے، میں اس کلب میں ہوں جسے میں دل سے چاہتا ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
النصر جیانی انفانٹینو سعودی پرو لیگ فیفا فیفا کلب ورلڈ کپ فیفا ورلڈ کپ کرسٹیانو رونالڈو نیشنز لیگذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: النصر جیانی انفانٹینو سعودی پرو لیگ فیفا فیفا کلب ورلڈ کپ فیفا ورلڈ کپ کرسٹیانو رونالڈو نیشنز لیگ کرسٹیانو رونالڈو کلب ورلڈ کپ کے لیے
پڑھیں:
سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ
سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو معطل کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوری قوم رنجیدہ ہے،قدرتی آفت کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، بہت وقت گزرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا، بچے چیخ وپکار کرتے رہے مگر کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل رہا ہے ، کیا عوام نے آپ کو اس کام کے لیے مینڈیٹ دیا تھا، یہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں اور گولیاں چلاتے ہیں ، علی امین گنڈا پور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کو بنایا ہوا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سانحہ سوات پر ڈپٹی کمشنر کے بجائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو معطل کیا جائے، سرکاری املاک کو جلانا کوئی کارنامہ نہیں ہے،یہ 12سال میں بھی ریسکیو نظام نہیں بنا سکے، غریب عوام کا 50کروڑ صوابدیدی فنڈ میں ڈالا جاتا ہے، ہمیں پتہ ہے بجٹ کس کام آتا ہے۔
عطارتارڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں ہے، وہ بتائیں ان کا کیا کام ہے، واقعہ کے بعد کہا جارہا ہے کہ ہم صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کریں گے، ان کے صوبے میں انفراسٹرکچر زبوں حالی کا شکار ہے، علی امین گنڈا پور مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے 12جولائی کے فیصلے کو آئین میں دوبارہ تحریر کیا، سنی اتحاد کونسل نے مقررہ وقت نے امیدواروں کی فہرست جمع نہیں کرائی۔انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کا اسمبلی میں وجود ہی نہیں اسے کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاری سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی، ہمارا مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، بیرسٹر گوہر پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور حکومت پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم