ایس ای سی پی اپیلیٹ بینچ نے مالی سال اپیلیں نمٹا دیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف اور ریگولیٹری احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران 124 اپیلیں نمٹا دی ہیں۔نمٹائی گئی اپیلوں میں سے 22 کیسز انشورنس آرڈیننس 2000 سے متعلق تھے، جبکہ 15 اپیلیں سکیورٹیز ایکٹ 2015 کے بارے میں تھیں۔ اس کے علاوہ 34 اپیلیں کمپنیز آرڈیننس 1984 اور کمپنیز ایکٹ 2017 کی شقوں سے متعلق تھیں، جبکہ 5 اپیلیں نان بینکنگ فنانس کمپنیزریگولیشنز 2008 کی خلاف ورزیوں پر نمٹائی گئیں۔باقی 48 اپیلیں ایس ای سی پی کی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ریگولیشنز 2018 اور 2020 کی خلاف ورزیوں پر تھیں۔ کل 124 اپیلوں میں سے اپیلیٹ بینچ نے 113 فیصلے برقرار رکھے، جبکہ 11 فیصلے ختم کر دیے۔ یہ نتائج بینچ کی محنت، انصاف پسندی اور لوگوں کی شکایات دور کرنے میں اس کے اہم کردار کو ظاہر کرتے ہیں۔اپیلیٹ بینچ کے تمام فیصلے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے دستیاب ہیں، جو کمیشن کی شفافیت اور اچھی حکمرانی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس عرصے کے دوران بینچ نے پچھلا ریکارڈ بھی کافی حد تک نمٹا دیا اور ساتھ ہی 73 نئی اپیلیں بھی درج کیں۔ بڑھتی ہوئی یہ تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسٹیک ہولڈرز انصاف کے لیے اپیلیٹ بینچ پر پہلے سے زیادہ اعتماد کر رہے ہیں۔عوام کی آسانی کے لیے اپیلیٹ بینچ نے درخواست پر ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر میں بھی سماعتیں شروع کر دی ہیں۔ اس کا مقصد اسلام آباد سے باہر کے لوگوں کو آسانی دینا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپیلیٹ بینچ نے ایس ای سی پی کے لیے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔