Express News:
2025-11-19@09:37:29 GMT

سوما، ہوما اورشوما (پہلا حصہ)

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

اس دنیا میں ایسا بہت کچھ ہے جو غلط ہے لیکن وہ اس تسلسل سے دہرایا گیا ہے ، دہرایا جارہا ہے کہ اسے صحیح سمجھ لیا گیا ہے، خاص طورپر وہ چیزیں جو دانا دانشوروں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں کیوں کہ ہردانا دانشور کی بیماری صرف یہ نہیں ہوتی کہ وہ خود کو دانا دانشور (غلط) سمجھ لیتا ہے بلکہ اپنے ساتھ اوربھی بہت کچھ غلط کردیتا ہے کیوں کہ دانا دانشوروں کی جدی پشتی اورمجموعی بیماری یہ بھی ہے کہ دوردور کی کوڑیاں لاکر زمین وآسمان کے قلابے ملا کر خود کو ممتاز منفرد اوربلند وبالا بنا لیا جائے ۔

ایسی ہی ایک چیز ’’سوما‘‘یا ’’ہوما‘‘ بھی ہے جس کا ہندیوں اورایرانیوں کے مذہبی نوشتوں میں بہت زیادہ ذکرکیاگیا ہے ۔ان نوشتوں کے مطابق سوما یا ہوما یا ہوم سوم ایک بوٹی تھی جس کا’’رس‘‘ دیوتاؤں کو بہت مرغوب تھا،ہندی نوشتوں میں تو باقاعدہ ایک پورا وید ’’ سام وید‘‘ کے نام سے موجود ہے جس میں اس سوم رس کی فضیلت فوائد اوررسومات کاذکر ہے۔

ایرانی نوشتوں میں اوویستا کے مشہورباب وند ندد یا ودیودات میں زردشت اور آہورمزدا کاایک مکالمہ درج ہے کہ زردشت نے آہورمزدا سے پوچھا کہ مجھ سے پہلے بھی کوئی اورمقرب بندہ گزرا ہے تو آہورمزدا نے کہا، ہاں تجھ سے پہلے میرا ایک مقرب بندہ ’’یما‘‘ (جمشید) گزرا ہے اس کے باپ ’’وی ولگانا‘‘ نے ہوما کا رس ایجاد کیا تھا یا نکالا تھا، اس کے بدلے میں اسے میں نے ’’یما‘‘جیسا ہونہار بیٹا عطاکیاتھا۔یہ یما یا یم بعد میں جم اورجمشید کے نام سے بھی یاد کیا گیا ہے۔

ایرانیوں اورہندیوں میں ہجے کا یہ فرق ہے جو لفظ ہندی یا سنسکرت میں (س) سے لکھا اوربولا جاتا ہے وہ فارسی میں (ہ) سے ہوجاتا ہے جیسے ، سند وہند۔ دیس اوردیہیہ ، ماس وماہ ، سیت ، ہیت ، دس، دہ ، کس ،کوہ ، چنانچہ سوما اورہوما میں بھی یہ فرق ہے۔ ایک عجیب اورناقابل یقین بات ہے کہ اس ہوما یا سوما کاذکر اذکار افسانے کہانیاں فوائد رسومات سب کچھ تو موجود ہیں لیکن اس کی پہچان یا شناخت کھوگئی ہے ۔چنانچہ ہندیوں ایرانیوں (زرتشتی) ساتھ ہی مشترقین اورخاص طورپر ’’پشتو‘‘ میں اس پر لمبے مضامین اورمقالے لکھے جاتے رہے ہیں کہ سوما یا ہوما کاپودا یا بوٹی کیا تھا یا کیا ہے، کسی نے کچھ کہا ہے کسی نے کچھ۔ سب سے پہلے ’’دیانند سرسوتی‘‘ نے رگ وید کی تفسیر میں لکھا ہے ۔

سوما ایک ایسا پودا جو چاند کی پہلی رات کو اگتا ہے پھر ہررات اس میں ایک ایک پتا نکلتاہے، چودہ دن میں چودہ پتے نکل آتے ہیں ۔پھر پندرہویں رات سے اس کاایک ایک پتا گرنے یاجھڑنے لگتا ہے اور چاند کے ساتھ یہ پودا بھی ختم ہوجاتا ہے ۔ چنانچہ پورن ماشی یعنی چودہویں رات کو کنواری لڑکیاں چاندی کی درانتی سے اس کی کٹائی کرتی ہیں پھر ایسی رتھوں یا گاڑیوں میں اسے لایاجاتا ہے جنھیں دنبے کھینچتے ہیں پھر اسے ایک خاص چپٹے پتھر پر جسے ’’گراؤن ‘‘ کہا جاتا ہے کوٹا پیسا جاتا ہے ،رس نکال کر اس میں دودھ اورشہد ملایاجاتا ہے، پہلے آگ میں ڈال کر دیوتاؤں کو پیش کیاجاتا ہے پھر لوگ پیتے ہیں یہ رس درازی عمر دائمی شباب اورطاقت کے لیے اکسیر ہے ۔

اب عقیدتوں میں عقل اورحقیقتوں کو نظر انداز کیاجاتا ہے ورنہ دنیا کی تاریخ میں نہ کبھی ایسا پودا تھا نہ ہوا ہے نہ ممکن ہے جوخود بخود چاند کے ساتھ اگتا ہے اورختم ہوتا ہے، نہ اس کے بیج کاذکر ہے نہ یہ کہ کاشت کیاجاتا ہے یاخود روہے البتہ ایرانی نوشتے اوویستا میں لکھا ہے کہ اس کابیج ایک الوہی پرندہ جنت سے لایا تھا اوراس نے وہ بیج پہاڑوں پر بکھیرا تھا ۔

ہمارے پشتو والے بھی کسی سے کم نہیں چنانچہ چالیس پچاس سال پہلے اس پودے سوما یاہوما پر بہت سارے لوگوں نے بے شمار گھوڑے دوڑائے تھے جو مولانا عبدالقادر کے وقت کے سہ ماہی مجلے میں چھپے تھے ،ایک صاحب نے زوردار دلائل سے ثابت کیاتھا کہ یہ سوما دراصل ’’سوات‘‘ کی ایک گھاس ’’بررہ‘‘ ہے، دوسرے نے خیبر میں اگنے والی ایک ’’اومہ‘‘ کی نشاندہی کی تھی ،باٹنی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر قزلباش نے اسے ’’ایفیڈرا‘‘ خاندان کاایک پودا بتایاتھا ۔ ان دنوں پشاورمیں ہالینڈ کاایک مشنری تھا ’’انولڈسن‘‘ انھوں نے یہاںبہت وقت گزارا تھا اورپشتو بولنا لکھنا اور پڑھنا سیکھا تھا ، انھوں نے ایک چھوٹا کتابچہ لکھا تھا جو پشتو انگریزی دونوں زبانوں میں چھپا تھا ، کتابچے کا عنوان ہی ایک مشہورپشتو ٹپے پر مبنی تھا

سپوگمی کڑنگ وھہ راخیجہ

 یارمے دہ گلو لو کوی گتے ریبنہ

ترجمہ:اے چاند چمک کرنکل آ

میرامحبوب پھولوں کی کٹائی میں انگلیاں کاٹ رہا ہے

اوریہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ اس میں سوما کی کٹائی کی طرف اشارہ ہے جو چاند رات کو ہوتی تھی۔ لیکن اس بات کی کوئی وضاحت نہیں تھی کہ اس میں تو پھولوں کی کٹائی کہاگیا جب کہ سوما میں پھول تو ہوتے ہی نہیںتھے ، پتے ہی پتے ہوتے تھے اوربقول دیانند سرسوتی سوما کی کٹائی کنواری لڑکیاں کرتی تھیں، مرد نہیں اورٹپے میں کوئی لڑکی چاند سے نکلنے کی درخواست کررہی ہے کہ اس کامحبوب انگلیاں زخمی نہ کرے ۔

دراصل اس قصے میں رومانویت اس لیے بھردی گئی ہے کہ سام یاسوم ہندی دھرم کے مطابق ’’چاند دیوتا‘‘ ہے اوراسی کے نام پر اس کا نام سوم یاسام ہے ۔

(جاری ہے)

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی کٹائی ہے کہ اس

پڑھیں:

پاکستان میں بنکرنگ کےلیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، جنید انوار چوہدری

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری-فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز ہوگیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ اب جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہوگا، عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی۔ 

پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جنید انوار چوہدری

وفاقی وزیر بحری امور نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ منظم بنکرنگ سروسز سے غیر ملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

جنید انوار نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کردیے گئے ہیں، نئی سروس سے مرمت، سپلائیز اور میری ٹائم لاجسٹکس میں روزگار بڑھے ہوگا۔

وزیر بحری امور نے یہ بھی کہا کہ ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت پر عالمی اصولوں کی مکمل پابندی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟
  • جنگ و جیو گروپ کا تاریخی فیصلہ، اسٹاف کیلئے پہلا باضابطہ مینٹل ہیلتھ پروگرام
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانیکا امکان
  • پاکستان میں بنکرنگ کےلیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، جنید انوار چوہدری
  • پاکستان کی میری ٹائم صنعت میں سنگِ میل— بنکرنگ کے لیے پہلا لائسنس جاری
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ‘ خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع
  • وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا فیصلہ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف درخواست نمٹا دی
  • وفاقی آئینی عدالت نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا