خضدار میں بلوچستان لیویز کی ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کوئٹہ:
خضدار میں فوج کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے بلوچستان لیویز کی ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بلوچستان کے اضلاع خضدار، مستونگ، ژوب، شیرانی، چمن، بارکھان اور پشین سے تعلق رکھنے والے 331 ریکروٹس نے شرکت کی۔
ریکروٹس پاک فوج کے زیر اہتمام 24 فروری 2025ء سے شروع ہونے والے چار ماہ کی پیشہ ورانہ، جسمانی اور آپریشنل تربیت میں مصروف رہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ممتاز ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد ریکروٹس نے ٹریننگ کے دوران سکھائے جانے والی مختلف مہارتوں جیسے کے ہتھیار کے بغیر لڑائی اور ہتھیاروں کے استعمال کے عملی مظاہرے پیش کیے۔
یہ تربیت یافتہ ریکروٹس بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے، جو نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے لیے لگن کے نئے جذبے کے ساتھ سیکیورٹی کی کوششوں کو تقویت دیں گے۔
ان کے انضمام سے امن و امان کو برقرار رکھنے اور کمیونٹی کی خدمت میں بلوچستان لیویز کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاسنگ آؤٹ پریڈ
پڑھیں:
یوم آزادی کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش
ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں، 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام الناس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی، شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح 10 بجے شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کئے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔نمائش میں توپوں، راکٹ لانچر وہیکلز، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں جبکہ معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی ہوگا، شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مختلف اسٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کی جذبہ حب الوطنی ابھاریں گے، تاہم دفاعی سازوسامان کی نمائش کا مقصد ملک کے ہر شہری کو تاریخی دن کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔