بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث علاقے میں 2 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا۔ مکانات کے گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلہ کیوں آتاہے؟

زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟

زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے شدید اثرات  نمودارہوتے ہیں، جنہیں  زلزلے کا نام دیاجاتا ہے۔

زلزلے کا مرکزی مقام محور کہلاتا ہے جبکہ محورکے عین اوپرکے مقام کو زلزلے کا مرکز یا ایپی سنٹر کہا جاتا ہے۔

3 طرح کی لہریں زلزلے کا باعث بنتی ہیں

ماہرین کے مطابق  3 طرح کی لہریں زلزلے کا باعث بنتی ہیں جنہیں سائنس مک ویوز کہا جاتا ہے۔ انہیں پی، ایس اور ایل ویو بھی کہاجاتا ہے۔ یہ  لہریں محور سے تمام اطراف میں پھیلتی ہیں۔

زلزلے سے ہونے والے نقصان کا انحصار اس کی زیر زمین گہرائی اور شدت پرہوتاہے سطح زمین سے گہرائی جتنی کم ہوگی سطح زمین کے اوپر تباہی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: زلزلے کا

پڑھیں:

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ

ISTANBUL:

ترکیہ کے مغربی صوبے بالیکسر سمیت دیگر علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مغربی علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جبکہ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ترکیہ کے متعدد صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریبی صوبے بالکیسر کے ضلع سندرگی میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر زلزلہ آیا لیکن متاثرہ صوبے میں فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ نہیں ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ایمرجنسی ٹیمیں استنبول اور ہمسایئہ صوبوں کا جائزہ لے رہی ہیں اور اب تک کسی قسم کی منفی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر (6.8 میل) تھی جبکہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز نے زلزلے کی شدت 6.19 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی
  • بھارت: ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی، 70 افراد ہلاک ہونے کا خدشہ
  • انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں
  • ترکیہ میں خوفناک زلزلہ، عمارتیں زمین بوس، ایک جاں بحق، متعدد افراد زخمی
  • گلگت : لینڈسلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق
  • گلگت میں لینڈسلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق
  • ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، 10 عمارتیں گر گئیں
  • ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ
  • ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے
  • ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس سے عوام میں خوف و ہراس