Express News:
2026-06-03@03:03:14 GMT

قیامِ امام حسین عالی مقامؓ

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

 رب کائنات کا حکم ہے کہ نماز میں زینت اختیار کرو۔ حضرت امام عالی مقام حسینؓ اپنے تمام خوب صورت رشتوں کے ہم راہ خود کو مزّین کیے، اپنے جد ِ امجد ابراھیمؑ کی طرح قربانی کے لیے میدانِ کربلا میں حاضر تھے۔ زینت کا یہ انداز فرشتوں کو بھی حیران کرگیا۔ جنّت کے شہزادے کی سج دھج ایسی ہی متوقع تھی۔ صراط ِ مستقیم کے راہی اسی شان کے ہوتے ہیں۔

اقامۃ الصلوٰۃ یعنی نماز کا قائم کرنا یہ ہے کہ آپ اﷲ کی حاکمیت کو اپنی زندگی کے نظریاتی اور عملی گوشوں میں نافذ کریں۔ جب آپ معاشرے، معاش اور خاندان سے کٹتے ہوئے ہر اذان پر اﷲ کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں، تو گویا آپ اعلان کر دیتے ہیں کہ اگر ان تینوں میں سے کسی اکائی نے مجھے اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے اصول و ضوابط کے برعکس دیگر اصالیب کی طرف مائل کیا تو میں ان سب اکائیوں کے برعکس اﷲ کے ساتھ کھڑا ہو جاؤں گا۔ حضرت امام حسینؓ نے یزید کے مقابلے میں اقامۃ الصلوٰۃ کا بالکل یہی اسلوب اختیار کیا اور اپنے نانا رسول کریم ﷺ کی طرح اپنے رب کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

خالص نظریات سے وضو کے بعد حضرت حسینؓ کو اقامۃ الصلوٰۃ کا فریضہ ادا کرنا تھا، جس کے متعلق، آپ ﷺ نے انہیں ان کی شہادت سے پہلے، خواب میں تلقین کی تھی۔ ابلیس اور اس کے حواری یزید نے آپ ؓ کو اس اقامۃ الصلوٰۃ ، سے باز رکھنے کی سرتوڑ کوشش کی۔ مسلسل مصیبتوں کے بعد آپ ؓ نے اقامۃ الصلوٰۃ کی آخری ادا کو سرانجام دیا۔ نماز سر پھیرنے پر تحلیل ہوتی ہے، لیکن کربلا میں اقامۃ الصلوٰۃ کا عمل سر کٹنے پر تمام ہوتا ہے۔

آپؓ نے اپنے جد ِ امجد حضرت ابراھیمؑ کی طرح آگ و خون کے دریا میں کود کر نماز ِ عشق کی ادائی میں حضرت ابراھیمؑ سے نسبت پائی۔ جب کہ یزید نے اقامۃ الصلوٰۃ سے بغاوت کرکے ابلیس اور نمرود سے رشتہ جوڑا۔ ابلیس نے بھی سجدے سے انکار کرکے ثابت کیا تھا کہ اس نے اپنی نماز کو اپنے نظریات اور عملی گوشوں پر قائم نہیں کیا۔ یزید نے بھی اپنی خواہش پرستی اور شیطانیت کے بدلے میں اقامۃ الصلوٰۃ کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ یوں ابلیس و یزید ہم جماعت ہوگئے۔

حضرت امام حسینؓ بھی مسلمان تھے اور یزید ملعون بھی خود کو مسلمان ہی کہتا تھا، مگر اقامۃ الصلوٰۃ میں حضرت امام حسینؓ، یزید پر ہر طرح سے بازی لے گئے اور نظریات و اعمال میں، اﷲ کی حاکمیت ِ اعلی کی عمل داری کو درجۂ کمال تک پہنچا گئے۔ یزید نے آمریت کی راہ اپنائی اور اپنی معاشرتی زندگی میں، اﷲ کی حاکمیت کی تسلیم کو چھوڑ کر اپنی مرضی کی راہ کو پسند و مسلط کیا۔ اور معاشرے کے ہم خیال لوگوں کو بھی اپنے ساتھ ملالیا۔

نماز کو قائم کرتے ہوئے انسان معاشرتی، معاشی اور خاندانی زندگی کا ہی کوئی عمل کررہا ہوتا ہے لیکن نظریاتی اور عملی گوشوں میں اقامۃ الصلوٰۃ کے اس عمل کے دوران اﷲ کی موجودی کا احساس اور اﷲ سے ڈرتے ہوئے اخروی ثواب و لذت سے آشنائی کا احساس اتنا متاثرکن ہوتا ہے کہ اﷲ کے نزدیک بھی اس دوران، بہ ظاہر دنیاوی عمل گویا نماز ہی بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اﷲ تعالی نے قرآن ِ مجید میں نماز کے قائم کرنے کے متعلق احکامات نازل فرمائے ہیں۔

امام حسینؓ کے پاس ایک اختیار یہ بھی تو تھا کہ وہ یزید کی بات کو مان لیتے اور اپنی اور اپنے خاندان والوں کی زندگی کی ضمانت پاتے۔ مگر نماز ِ عشق کی قضا تو کسی صورت نہیں ہوتی۔ اور پھر امام حسینؓ کا یہ مقام ہی نہیں تھا کہ یہ نماز قضا چلی جاتی۔ ایسا ہونے پر، اﷲ کی حاکمیت کے مقابلے میں شیطانیت اور آمریت بہ ظاہر جیت جاتی۔ ایسا کوئی عمل امام حسین ؓ کے شایان بھلا کیسے ہو سکتا تھا۔۔۔ ؟

حضرت امام حسینؓ، انسانی زندگی میں حاکمیت ِ اعلی کی عمل داری کے نظریے پر کس قدر کاربند تھے، اس کا اندازہ آپ ؓ کے اس خط کے متن کے مختصر حوالے سے لگایا جاسکتا ہے جو، امام حسین ؓ نے اپنی شہادت سے پہلے، اہل ِ بصرہ کی طرف بھیجا تھا کہ: ’’آپ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ رسول ﷺ کی سنت مٹ رہی ہے اور بدعات پھیلائی جا رہی ہیں، میں تمہیں دعوت دیتا ہوں کہ اﷲ کی کتاب اور سنت ِ رسول ﷺ کی حفاظت کرو اور ان کے احکام کی تنفید کے لیے کوشش کرو۔‘‘

آپؓ کے سارے ساتھی بھی محض بے کسی، بے بسی اور بہ امر مجبوری آپؓ کے ہم راہ نہیں تھے، بل کہ وہ پورے شعوری احساس اور بیداری کے ساتھ اپنی جانیں ہتھیلی پر لیے اﷲ کے لیے، میدان ِ کربلا میں آپ ؓ کے ساتھ موجود تھے۔

اقامۃ الصلوٰۃ کے حسینی انداز کی جس قدر ضرورت آج ہے شاید ہی کبھی رہی ہوگی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی نماز کو اپنے نظریاتی اور عملی گوشوں میں قائم کریں ورنہ تو یزید بھی خود کو مسلمان ہی کہتا تھا۔ اگر اقامۃ الصلوٰۃ کی صورت، اﷲ کی حاکمیت کی عمل داری ہمارے نظریات و اعمال میں موج زن نہیں تو ہمیں اپنے نظریات اور اعمال کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔ تفسیر ِکربلا ہمیں اقامۃ الصلوٰۃ کے حسینی انداز کا یہی عظیم درس دے رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جان کی بازی ہار گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر گینگ ریپ اور بعد ازاں غیر قانونی طبی طریقہ کار کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ہے، متوفیہ نے ہسپتال میں دم توڑنے سے قبل اپنے بیانات ریکارڈ کرادیئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا حمل ضائع کرنے کے لیے اسے پہلے رائے ونڈ کے ایک نجی کلینک لے جایا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، وہ دو روز تک سروسز ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، متاثرہ لڑکی نے اپنے تحریری اور ویڈیو بیانات میں مکان مالک کے بیٹے اور ڈرائیور پر اجتماعی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا تھا، بعد میں مبینہ دباؤ کے تحت لڑکی نے اپنے بیان میں تبدیلی کی اور اپنے آخری بیان میں صرف ڈرائیور کو ہی نامزد کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے ابتدائی بیانات کی روشنی میں گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم اس کی موت کے بعد مقدمے میں باقاعدہ طور پر قتل کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں، ایک نامزد ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، قتل کی دفعات شامل ہونے کے بعد کیس کی تفتیش جینڈر سیل سے تبدیل کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دی گئی ہے، پولیس نے گھر کے مالکان سمیت ان تمام افراد کو دوبارہ شاملِ تفتیش کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جنہیں پہلے کلیئر کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیے گئے بیانات کا دوبارہ باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، متوفیہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور موت کی اصل وجہ رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی، اگر رائے ونڈ کے نجی کلینک کی جانب سے غفلت یا غیر قانونی طریقہ کار کے شواہد ملے تو اس کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان