عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غوثیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے مکینوں کوتحفظ فراہم کرنے کاحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے پولیس افسران کی سرپرستی میں غوثیہ کوآپریٹو سوسائٹی کی زمین پر قبضے کے معاملے میں سوسائٹی کے مکینوں کو قانون کے مطابق تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست غوثیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی عباس حیدر سمیت 12 رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مرزا افضل بیگ، محمد اسد، ندیم احمد، نوید غفور اور دیگر افراد پولیس کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں اور سوسائٹی کے مکینوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر پلاٹ خالی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رہائشیوں نے اس سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہوئی ہے اور متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔