گرنیوالی عمارت کے امدادی کاموں میں رش کے باعث دشواری ہوئی: ایس ایس پی سٹی عارف عزیز
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
—جنگ فوٹو
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ لیاری کراچی میں گرنے والی عمارت کے امدادی کاموں میں لوگوں کے رش کے باعث بہت دشواری کا سامنا رہا۔
کراچی میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر جو مشینری ارینج کر کے لا سکتے تھے وہ لائے۔
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بار بار لوگوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑ رہا تھا، ایمبولینسز کا راستہ بھی بلاک ہو رہا ہے، جب تک یہ آپریشن مکمل نہیں ہو گا ہم موجود رہیں گے۔
ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ آئی جی سندھ کے واضح احکامات ہمارے پاس تحریری طور پر ہیں، پولیس زمینوں کے معاملات اور غیر قانونی تعمیرات سے بالکل دور ہے۔
عارف عزیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو عمارتیں لیاری میں مخدوش قرار دی گئی ہیں انہیں پولیس ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ خالی کرائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی سٹی
پڑھیں:
گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے: سرفراز بگٹی
— فائل فوٹووزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے، یہ وطن ہم سب کا ہے اور سب نے اس وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں، بلوچستان میں 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کر کے بند 3 ہزار 200 اسکول فعال کیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے کوئٹہ شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچایا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، مند میں پہلی ڈاکٹر کی تعیناتی اور بیکڑ اسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش طبی سہولتوں کی فراہمی کا ثبوت ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہیں۔