امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔ حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔ معروف کمپنی ’’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘‘ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔ قب کا کہنا تھا کہ پاکستان اب امداد نہیں بلکہ اختراع کی بنیاد پر عالمی تعلقات قائم کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت پاکستان ڈیجیٹل سفارت کاری اور اختراعی معیشت کی جانب گامزن ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل 11 روزہ کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔ پہلے یہ 69.26 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آ چکا ہے۔
اسی طرح برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر65.98 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کب ہوگا؟
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی 15 اگست کو متوقع ہے۔ اس دن اوگرا قیمتوں کی حتمی ورکنگ وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔