9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی تمام ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں ، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے پولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانےکی اجازت دی ، بظاہربانی پی ٹی آئی نےتفتیشی عمل میں تعاون نہ کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق تمام کیسز میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کے خلاف عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالتی دائرہ اختیار چیلنج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے کے مقدمے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش
عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مقدمے کے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اس وقت تک معطل کی جائے جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں آ جاتا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کو ہرجانے کے کیس کی سماعت کا اختیار حاصل ہے۔
درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، جسے جج نے مسترد کردیا تھا۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے بھی ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ارب ہرجانہ کیس، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم پر جرح
بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے احکامات کو کالعدم قرار دے اور اپیل کے فیصلے تک لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سپریم کورٹ شہباز شریف عدالتی دائرہ اختیار چیلنج عمران خان ہائیکورٹ وی نیوز