اگر نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کرلیں تو دونوں تاریخ میں بڑے رہنماوں کے طورپر اپنا نام لکھوا لیں گے: فواد چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مذاکرات کا حامی ہونے سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اس کو جمہوریت کے لیے اچھی خبر قرار دیا ہے۔
نجی ویب سائٹ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔لیگی رہنما کے مطابق نواز شریف اس حد تک مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملنے کو بھی تیار ہیں جیسا کہ وہ ماضی میں بنی گالہ جا چکے ہیں جب عمران خان اسلام آباد میں دھرنا دیے بیٹھے تھے۔
موہن جوداڑو کا مطلب ہے مرْدوں کا ٹیلہ، کھدائی کی گئی تو علم ہوا وہ تو کتنے زندہ لوگ تھے،ان کھنڈرات کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ پاکستان کی جمہوریت اور عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہو گی، نواز شریف اور عمران خان اپنا نام تاریخ میں پاکستان کے دو بڑے Statesmen کے طور پر لکھوا لیں گے۔
اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ پاکستان کی جمہوریت اور عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہو گی!! نواز شریف اور عمران خان اپنا نام تاریخ میں پاکستان کے دو بڑے Statesmen کے طور پر لکھوا لیں گے https://t.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں پہنچی ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے گزشتہ چار میچز میں دونوں ٹیموں کو دو دو فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔