فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ؛ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سٹی 42: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی
چوہدری شجاعت حسین آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ،فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ، آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی، یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی،
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
چوہدری شجاعت نے کہا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کو عہدے کی مدت میں توسیع پر بھی مبارکباد دی اور کہا ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پوری قوم مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،
طارق حسن جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی قوم کی آواز تھی ۔جنرل عاصم قوم کی امنگوں کے محافظ بن کر ابھرے ۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت عاصم منیر کی فیلڈ مارشل
پڑھیں:
جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مل چکا ہے؟
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں کو یہ اعزاز دینے کا فیصلہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔ جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر میں دو جرنیل ایسے گزرے ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جاچکا ہے۔
حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی
خطے کے پہلے فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان تھے جنہوں نے 1958 میں اقتدار سنبھالا اور 1959 میں خود کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازا۔ انہوں نے اپنے آپ کو کوئی جنگ لڑے بغیر ہی فیلڈ مارشل کا عہدہ تفویض کیا تھا، حالانکہ ان کے فیلڈ مارشل بننے کے لگ بھگ چھ سال بعد 1965 میں پاک بھارت جنگ ہوئی تھی۔
خطے کے دوسرے فیلڈ مارشل بھارت سے تعلق رکھنے والے جنرل سیم مانک شا تھے ۔ انہوں نے 1971 کی جنگ میں بھارتی افواج کی قیادت کی اور بنگلہ دیش میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے دو ٹکڑے ہوئے۔ اس آپریشن کے بعد 1973 میں انہیں یہ عہدہ دیا گیا تھا۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وانر کو رایا گالف کورس میں کھیلنے کے لیے سفارش کی تلاش
مزید :