علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جھنگ میں حاجی زوار سید ہادی حسین شاہ کی رسم قل خوانی میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا امداد علی گھلو، برادر رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، حاجی زوار سید ہادی حسین شاہ کی رسم قل خوانی میں شرکت کے لئے ضلع جھنگ کے سادات ڈیرے پہنچے۔ انہوں نے مرحوم کی مجلس چہلم سے خصوصی خطاب کیا اور مرحوم کی کٹھن حالات میں بھی قومی و ملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر مفصل گفتگو کی۔
اس موقع پر ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے شیعہ، سنی، سیاسی و سماجی معزز احباب بھی موجود تھے۔ مولانا فیاض حسین مطہری نے مصائب آل محمد بیان کئے۔ ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا امداد علی گھلو، برادر رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ (سینیگاگ) پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں کم از کم دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہیں مقدس مقامات ہیں جہاں لوگ سکون اور امن کی تلاش میں آتے ہیں۔
یہودیوں کے مقدس تہوار یوم کپور پر ان کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا نہایت گھناؤنا فعل ہے۔سیکرٹری جنرل نے اس حملے سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے یہودی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق، سیکرٹری جنرل کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی یہود دشمنی پر شدید تشویش ہے اور وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ نفرت و عدم برداشت کی ہر شکل کا فوری طور پر مقابلہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
حملہ آور ہلاکاطلاعات کے مطابق، مانچسٹر کے شمالی علاقے ہیٹن پارک میں ایک شخص نے سینیگاگ میں موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا جس میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
اس واقعے کی فوٹیج میں حملہ آور کو زمین پر گرے دیکھا جا سکتا ہے جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں دو گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں یہودی عبادت گاہوں پر اضافی پولیس تعینات کی جائے گی۔
یوم کپور یہودی برادری کا مقدس ترین تہوار سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے یہودی عبادت گزار اس دن کا بیشتر حصہ سینیگاگ میں گزارتے ہیں جہاں دن کے آغاز اور اختتام پر خاص دعائیں پڑھی جاتی ہیں۔