فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2025ء) فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے جانے سے متعلق سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے اہم گفتگو کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی، اب تمام تعیناتیاں، مدت میں توسیع، ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل کریں گے۔
آرمی چیف جو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے وزیر اعظم کے فیصلے کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم ہیں اور قابل ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ اپنے ایک اور بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جس طریقے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کردار نبھایا ہے وہ عہدے کے مستحق ہیں۔(جاری ہے)
فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کو بلندی پر لے جائیں گے اس میں شک نہیں ہے۔
بھارت کو جس طرح منہ توڑ جواب دیا گیا ہے دنیا تعریف کررہی ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہوگئے ہیں، ٹریڈ بھی اوپر جائے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معیشت کے لیے فیلڈمارشل عاصم منیر کی خدمات ہیں، کوئی دو رائے نہیں خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کا سہرا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہی جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل قابل انسان ہیں وہ عہدے کے مستحق ہیں، پوری قوم عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے جہاں وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو بھی جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے یہ تجویز پیش کی، جس پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کرلی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے فیصل واوڈا نے کہا کہ عاصم منیر کو
پڑھیں:
ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ کی 8 فروری کے الیکشن پر جو رپورٹ لیک ہوئی ہے اس نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے کہ کیسے بے شرمی اور ڈھٹائی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاءاور فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے مطابق یہ رپورٹ پہلے ہی سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کو دے دی گئی تھی مگر یہاں سکندر سلطان راجہ جیسے بے ضمیر لوگ ہیں جنہوں نے انتخابی چوری کی سہولت کاری سمیت اس پر پردہ ڈالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان میں ووٹ چوری کا قانون سخت ہے اور ایسا کرنے پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوتا ہے لیکن ملک میں اس وقت عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ یہاں پر لیاقت چٹھہ جیسے لوگ قابل تحسین ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر ضمیر کی آواز کو ترجیح دی، اس چوری کے بعد عوام کا قتل عام کیا گیا اور چھبیسویں آئینی ترمیم کی گئی، اس ترمیم کے خلاف بھی جن ججز نے آواز بلند کی وہ تعریف کے قابل ہیں، اب دھاندلی پر قائم حکومت کو قانونی طور پر قبول کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے اسی لیے سینیٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دیے گئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو بھی ہو رہا ہے عاصم لاءکے تحت ہو رہا ہے اور مسلسل آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اپنے ارکان پارلیمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں نافذ عاصم لاءسے بالکل نہ گھبرائیں نہ ہی جیل سے گھبرائیں، ایک فرد واحد اپنے اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کی خاطر آپ کو دبانا چاہتا ہے، اسی لیے ہماری جماعت پر ہر طرح کا ظلم ڈھایا گیا، آپ جتنا ان سے ڈریں گے یہ اتنا ہی آپ کو دبائیں گے، میں اپنی تمام پارٹی کو کہتا ہوں کہ آپ سب متحد رہیں ظلم کا نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا، آپ حق پر ہیں اور حق و سچ انسان کو بہادر بناتا ہے اور حق کی ہی فتح ہوتی ہے۔