صدر مملکت، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات نے جنرل سید عاصم منیر کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نے عہدے میں ترقی پانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے سید عاصم منیر کی خدمات کا ایک بار پھر اعتراف کیا ہے۔

وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالٰی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔

وزیراعظإ نے کہا کہ آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کرنے کیلئے اقدامات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لے کر سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور انکی قیادت میں اپنی بہادر افواج کے غازیان و شہداء اور انکے اہل خانہ پر فخر ہے۔

ایاز صادق کی مبارک باد

اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی کابینہ کے آرمی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ترقی ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اس فیصلے سے پاکستان کی افواج کا مورال مزید بلند ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر حققی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے، جنرل سید عاصم منیر نے بنیان المرصوص آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی جرأت اور بہادری کے اعزاز میں انکی ترقی قابل ستائش ہے۔ اس کے علاوہ ایاز صادق نے معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا بھی خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور آج پوری دنیا پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیرداخلہ نے فیلڈ مارشل بننے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے محنت صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید  عاصم منیر کا حق تھا۔

جنرل سید عاصم منیر  کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا۔ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جرأت، شجاعت، تدبر، حکمت اور دانش  کا جو مظاہرہ جنرل سید عاصم منیر نے  دکھایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

محسن نقوی نے کہا کہ یقین ہے کہ جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی، جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

علاوہ ازیں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور دیگر شخصیات نے بھی عہدے میں ترقی ملنے پر جنرل عاصم منیر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید عاصم منیر کو سید عاصم منیر کی انہوں نے کہا کہ مبارک باد پیش آپریشن بنیان کی قیادت میں مسلح افواج کرتے ہوئے شہداء اور معرکہ حق آرمی چیف

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار