حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ پاکستان میں ایوب خان کے بعد جنرل عاصم منیر دوسرے فیلڈ مارشل ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
وزیراعظم کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد
فائل فوٹو۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق میں قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے۔
وزیراعظم نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔
انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لیکر ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔