لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری: تصویر، اسکرین گریب

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ہم اللّٰہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی تو بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے مسائل ہیں، بہت سارے مسائل سے دنیا نبرد آزما ہے، جو بڑے ممالک ہیں ان کا وژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ایسے میں ایک ملک دوسرے ملک پر بلا جواز، جھوٹے بیانیے اور بغیر ثبوت کے چڑھ دوڑے! پڑوسی ممالک کے اوپر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرے!

پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی قوم نہ تو پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، ہم دہشتگردی کی لعنت سے لڑ رہے ہیں، دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں، چین نے کم عرصے میں جو ترقی کی ہے اسے دنیا کو دیکھنا چاہیے، پاکستان کے عوام بھی ترقی اور استحکام کی جانب جانا چاہتے ہیں، ہماری پہلی ترجیح امن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج پاکستان کی گلیوں میں دیکھیں تو لوگ آپ کو امن کی خوشی مناتے نظر آئیں گے، پاکستان کے لوگوں میں آپ کو انسانیت نظر آئے گی، ہم عاجزی کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کیونکہ ہم امن پسند ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ا ئی ایس پی ا چوہدری نے نے کہا کہ

پڑھیں:

جھکنے والے نہیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ایک ملک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ثبوت کے بغیر الزامات لگا رہا ہے، پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ آئندہ کبھی ہم جھکیں گے۔ چینی میڈیا گروپ سی جی ٹی این چائنہ اردو کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد ہماری جیت کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوداعتمادی اور عزم ہے، جو ہم نے دکھایا، اسی وجہ سے دنیا نے ہمارا ساتھ دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے، پاکستان اور چین اس برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے میچیور اور بڑے ممالک کا وژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا سامنا ہے، دنیا کو مس انفارمیشن کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے بڑے ممالک کام کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سوال اٹھایا کہ کیا موجودہ جدید دنیا میں کوئی ملک اپنے پڑوسی ممالک پر اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرسکتا ہے؟ پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، پہلے بھی کہا تھا، اب پھر دہراتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے نیلی وردی والا ہو، سفید یا خاکی، شہادت ہمارے لیے اعزاز ہے، پاکستان اور چین دنیا میں 2 ذمہ دار ملک ہیں، ملکوں اور اقوام کی ترقی قیام امن کے مرہون منت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کا ترقی کا ماڈل دنیا کے لیے حیران کن ہے، آج آپ پاکستان کی گلیوں کو دیکھیں تو لوگ فتح کا جشن نہیں منا رہے بلکہ اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں، پاکستانی امن پسند قوم ہیں، ہم غرور کے بجائے اللہ کے حضور شکر کرنے والی قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی کے لیے اب آہنی دیوار جس میں افواج، عوام، حکومت، میڈیا اور نوجوان طبقہ شامل ہے، اس کا رخ اب ہم نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی طرف موڑنا ہے، جس کے بعد ان شاللہ ہم ترقی کی نئی منزل کو چھوئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست
  • پاکستانی قوم نہ تو پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج
  • پہلے کبھی جھکے نہ آئندہ جھکیں گے، شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج
  • جھکنے والے نہیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج
  • وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج
  • پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج
  • توقع ہے پاک بھارت سیز فائر برقرار رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرأت نہ کرے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فتنۃ الخوارج اور بلوچ دہشت گردوں کا سرپرست بھارت ہے، جنرل احمد شریف چوہدری