چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی: ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
ماہرِ تعلیم جامعہ این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ماتحت ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین کے عہدے کے بعد یہ سب سے اہم عہدہ ہوتا ہے اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی مقرر ہو جاتا ہے۔
سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عہدے کے لیے اشتہار دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سروش لودھی چیئرمین بنے تھے.
بعد ازاں ان کا نام انٹیلیجنس کلیئرنس کےلیے تین معتبر اداروں کو بھیجا گیا تھا، گزشتہ روز کلیئرنس موصول ہوتے ہی ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوا اور انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
---فائل فوٹوکراچی کے 9 ٹاؤنز کے چیئرمین نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزار چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق اعلیٰ عدالتیں قرار دے چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ناجائز لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا جائے۔