بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر عوام عسکری و سیاسی قیادت سے خوش
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستانی عوام کی اکثریت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر عسکری اور سیاسی قیادت سے خوش ہے۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے نتائج کے مطابق 97 فیصد پاکستانیوں نے مسلح افواج کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔
سروے نتائج کے مطابق تنازع کے بعد مسلح افواج کے بارے میں عوامی رائے میں بھی واضح بہتری آئی، 93 فیصد پاکستانیوں نے مسلح افواج کے بارے میں اپنی رائے میں مثبت تبدیلی آنے کا کہا۔
تنازع کے دوران 73 فیصد پاکستانی حکومتی کارکردگی سے بھی خوش دکھائی دیے اور سفارتی محاذ پر کامیابی کی تعریف کی، البتہ 12 فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا۔
سروے میں بھارت کیخلاف واضح موقف رکھنے پر پاکستانیوں نے سیاسی جماعتوں کو بھی سراہا اور 65 فیصد نے مسلم لیگ ن کے کردار کومثالی کہا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کےلیے 58 فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے کردار کو سروے میں 60 فیصد نے اچھا کہا۔
سروے میں تنازع کے دوران مثبت کردار ادا کرنے پر 83 فیصد نے چین، 76 فیصد نے ترکیہ، 75 فیصد نے سعودی عرب، 71 فیصد نے ایران جبکہ 39 نے امریکا کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصد نے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا اعزاز عاصم منیر کی بے مثال قربانیوں اور عسکری خدمات کا اعتراف؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد
سٹی 42: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سید عاصم منیر کی قیادت اور خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، معرکہ حق اور بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا ،
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
فیلڈ مارشل کا اعزاز عاصم منیر کی بے مثال قربانیوں اور عسکری خدمات کا اعتراف ہے،پاک فوج کی قیادت میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا گیا