---فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کے کرنل مصعب نے قائمہ کمیٹی کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی۔

اے این ایف کے حکام کے مطابق گزشتہ سال قومی سطح پر انسدادِ منشیات کمپین کا آغاز کیا گیا، اے این ایف کی جانب سے دو مراحل میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

اے این ایف کے حکام کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 255 یونیورسٹیز میں انسدادِ منشیات آپریشن کیا، دوسرے مرحلے میں 363 آپریشنز میں 421 منیشات فروشوں کو گرفتار جبکہ منشیات کے 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ گرفتار منشیات فروشوں سے 1420 کلو منشیات قبضے میں لی گئی۔

کمیٹی کے ارکان نے اجلاس کے دوران اے این ایف کے حکام سے سوال کیا کہ ہمیں بتایا جائے تعلیمی اداروں میں منشیات پر وزارت کی کیا کارکردگی ہے؟

اجلاس کے دوران چیئرپرسن چائلڈ رائٹس کمیشن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کو اسکول لیول پر روکنے کی کوشش کرنی چاہیے، یونیورسٹی لیول پر بچوں کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے، منشیات فروشی اور سپلائی میں مافیاز ملوث ہیں، بچوں کو پکڑنے کے بجائے برائی کی جڑ پر ہاتھ ڈالا جائے۔

عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ اسکولز میں منشیات کے فروغ کو روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ضروری ہے، ایک سرکاری اسکول کے استاد نے بتایا دیواروں سے منشیات اندر پھینکی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اے این ایف

پڑھیں:

لاہور، لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین، شاہدرہ پولیس نے مرکزی قاتل کو دھر لیا

لاہور:

شاہدرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس پی سٹی بلال احمد کی نگرانی اور ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شعیب نے چند روز قبل درینہ رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد سے ملزم مفرور تھا، تاہم پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: لاہور پولیس کو چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت

ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوشاں ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ایس پی سٹی نے قتل جیسے سنگین مقدمے میں پیش رفت پر ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ بفرزون میں 2 بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی
  • سندھ میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • لاہور، لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین، شاہدرہ پولیس نے مرکزی قاتل کو دھر لیا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امورداخلہ نے منشیات استعمال کرنے والے طالب علموں کوسزادینے کا بل مسترد کردیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سینیٹر محسن عزیز کا منشیات بل مسترد کر دیا
  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی منشیات دبئی اسمگل کرنے والا مسافر گرفتار
  • سی سی ڈی اور انٹرپول کی متحدہ عرب امارات میں کارروائی، 3 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
  • گلگت بلتستان میں قوم پرستوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، ایک اور گرفتار