بجلی صارفین اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ سے استفادہ کب اور کیسے کرسکیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بجلی صارفین اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ سے
ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے
وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لئے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔
یہ فیچرز بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔
اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔
یہ صرف ایک ٹیکنالوجی فیچر نہیں بلکہ گورننس میں ایک ٹھوس اصلاح ہے، جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بناتی ہے۔
اس نظام سے صارفین نہ صرف اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ اب وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے۔
اگر صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دے تو اس دن کے بعد لی گئی میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی اور صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔
یہ نظام خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں۔
200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل تقریباً 2,330 روپے ہوتا ہے لیکن صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8,104 روپے تک جا پہنچتا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے اپنی سبسڈی سے مستفید رہیں۔
اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں نہ صرف شفافیت پیدا کریں گے بلکہ صارفین کو اس حد تک بااختیار بنائیں گے کہ وہ خود اپنی بلنگ کی نگرانی کر سکیں۔ اس سے اوور بلنگ، غیر ضروری مداخلت اور شکایات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم اور اس پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی کاوشوں سے اس جدید اور انقلابی حل کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بجلی صارفین اپنی ریڈنگ اپنا میٹر صارفین کو فراہم کر
پڑھیں:
پرتشدد تنازعات کے دور میں رواداری و برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے: مریم نواز
— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نفرت، عدم برداشت اور نااتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، ہمیں معاشرے کو پُرامن رکھنے کے لیے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نبی پاکﷺ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے، آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔