ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز گراؤنڈ میں کتا گھس آیا۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا رہا، ڈرون کیمرہ سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by shepmates (@shepmates)


واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں خطرناک سانپ گراؤنڈ میں آگیا تھا۔

گراؤنڈ میں داخل ہونے والا سانپ خطرناک تھا، جو دیکھنے میں کئی فٹ بڑا تھا، سری لنکا کے گراؤنڈ پر سانپ کے داخلے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

سری لنکا میں سانپوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جو کھیلوں کے اکثر مقابلوں میں نظر آتے ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

برمنگھم: شبمن گل کی ڈبل سنچری، کئی ریکارڈز پاش پاش

بھارتی ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرکے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شبمن گل نے 269 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

269 رنز کی اس اننگز کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 254 رنز بنائے تھے۔

25 سالہ شبمن گل انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے محمد اظہر الدین کا 35 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 1990 میں مانچسٹر میں 179 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ شبمن گل نے سنیل گواسکر کا 1979 میں اوول میں بنایا گیا 221 رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا، یوں وہ انگلینڈ میں کسی بھی بھارتی بیٹر کی سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 587 رنز بناکر آؤٹ ہونے کے بعد میچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے جبکہ انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز-آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران میدان میں ’غیر متوقع مہمان‘، کھیل کچھ دیر کیلئے رک گیا
  • پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویسٹ انڈیز کا شائقین کو ایک کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ
  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے اہم اقدام
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز: اہم خبر سامنے آگئی
  • امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
  • امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گریگا: علی امین گنڈاپور
  • برمنگھم: شبمن گل کی ڈبل سنچری، کئی ریکارڈز پاش پاش
  • بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کر دیا
  • پانچ رنز پر 7 آؤٹ: بنگلا دیشی کھلاڑی نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتا دی