راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران   مختلف 8 کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 9 ملزمان  کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی77.

271 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

پشاور میں الفلاح مارکیٹ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 600 ایکسٹسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں

لاہور اپرمال اسکیم میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے 2 پارسلز میں موجود  بیڈشیٹس اور تکیوں میں جذب شدہ 42 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر کراچی روانہ ہونے والے مسافر کے پیٹ سے 436 گرام وزنی آئس بھرے 72 کیپسولز برآمد ہوئے۔

اُدھر اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 500 گرام چرس اور 3.6 کلوگرام آئس برآمد کرکے  خاتون سمیت 3 ملزمان  کو گرفتار کیا گیا جب کہ قاسم آباد، حیدرآباد کے قریب وڈھو واہ گیٹ پر بس میں سوار مسافر سے 16.8 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں لاہور فیروز والا مین جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ سخی سرور روڈ، ٹونمی موڑ ڈیرہ غازی خان کے قریب ملزم کے  قبضے سے 2 کلوگرام آئس برآمد ہوئی جب کہ کیچ کے غیرآباد علاقے مند روڈ کیچ کور میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 8 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی کے قریب

پڑھیں:

اسلام آباد: 1 ارب سے زائد کی جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو 

وفاقی  تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے  کارروائی کرتے ہوئے جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کیخلاف 30 جون کو ایف آئی آر درج کی گئی، تینوں ملزمان پر جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کا الزام ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی بینک گارنٹیز مختلف سرکاری اداروں کے لیے تیار کی گئی تھیں، 14 جعلی بینک گارنٹیز کی مالیت 1.16 ارب روپے ہے، ملزمان نے غیر قانونی طور پر 16 کروڑ 49 لاکھ روپے کمیشن حاصل کیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا
  • دبئی میں منشیات کے ذائقے والی مٹھائیاں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
  • اسلام آباد: 1 ارب سے زائد کی جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ
  • اسلام آباد: پروٹوکول میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی برٹش خاتون سے منشیات برآمد
  • بلوچستان: 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
  • منشیات فروش کی ضمانت کرنے پر جج کمرہ عدالت سے گرفتار
  • آزاد کشمیر سپریم کورٹ: منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے والا سیشن جج کمرہ عدالت سے گرفتار
  • منشیات فروش کی ضمانت پر رہائی دینا مہنگی پڑ گئی ، سیشن جج حویلی راجہ امتیاز گرفتار