بارشوں سے ملک بھر میں خواتین بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 21 سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 21 سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ اسی طرح بارشوں سے اب تک 68 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 26 بچے، 16 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں، پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 39 افراد، خیبرپختونخوا میں 11 سندھ میں 16 اور بلوچستان میں 2 افراد زخمی ہوئے، بارشوں سے پنجاب میں 19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پچاس مکانات مکمل جب کہ 10 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے، بلوچستان میں 10 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں حالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 9 ریسکیو آپریشن کئے گئے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک، ایک آپریشن کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 135 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا میں اور بلوچستان میں ملک بھر میں
پڑھیں:
رواں سال خیبرپختونخوا میں قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
خیبرپختونخوا میں رواں سال قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے دو ہزار چوبیس اور دو ہزار پچیس کے دوران سنگین جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اس ایک سال کے دوران 32 سو سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتارے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں جنوری سے اکتوبر کے درمیان قتل کے 2,604 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025 میں اب تک یہ تعداد بڑھ کر 3,200 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح اقدام قتل کے 2,863 واقعات 2024 میں رپورٹ ہوئے۔ اغواء کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 934 جبکہ رواں سال اب تک 993 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔