حیسکو: کروڑوں کی بے ضابطگیوں اور ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مرتب کی گئی آیڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو نے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں نئے کنکشن دے دیے۔
آڈیٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حیسکو نے 419 ڈیفالٹرز سے نہ وصولی کی نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی۔ 419 نادہندگان پر 60 ملین روپے کے واجبات تھے، متعلقہ ڈیفالٹر کو اسی نام اور اسی جگہ پر نئے کنکشن دیے گئے۔
دوسری جانب حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ آڈیٹ رپورٹ کی نشاندہی پر انکوائری کی جائے گی۔ نادہندگان کی وصولی کے بغیر متعلقہ نئے کنکشنز کا اجرا غیر قانونی ہے، حیسکو کے عملے کے جن افسران نے ریکوری کے بغیر میٹرز لگائے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.07 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر سب سے زیادہ مہنگے ہوئے اور ایک ہفتے میں ان کی قیمت فی کلو 88 روپے 22 پیسے بڑھ گئی۔
اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی 4 روپے سے زائد بڑھ گئیں۔
لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 6 پیسے اضافہ ہوا جبکہ بیف، دہی، تازہ دودھ، گندم کا آٹا، دال ماش اور سگریٹ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
ایک ہفتے میں چکن فی کلو 27 روپے 39 پیسے سستا ہوا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 12 روپے 87 پیسے کم قیمت پر دستیاب رہا۔
رپورٹ کے مطابق دوسری جانب کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی۔
اسی طرح کیلے فی درجن 1 روپے سستے ہوئے جبکہ آلو، دال مونگ، انڈے، چاول اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ادارہ شماریات اشیا پیٹرول ڈیزل شرح مہنگائی