بٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کا شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2018ء اور 2024ء کے الیکشن دھاندلی زدہ ہیں، انہیں تسلیم نہیں کرتے، دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں پر گلہ نہ کیا جائے، جے یو آئی نے نہ اُس حکومت کو چلنے دیا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کا شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ غلط اور یکطرفہ ہے، اس فیصلے سے قبائل ناراض ہیں، آ ج آپ پچھتا رہے ہیں کہ فیصلہ غلط ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء اور 2024ء کے الیکشن دھاندلی زدہ ہیں، انہیں تسلیم نہیں کرتے، دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں پر گلہ نہ کیا جائے، جے یو آئی نے نہ اُس حکومت کو چلنے دیا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے۔ سربراہ جے یو آئی ف کا مزید کہنا تھا کہ مان لو تمہارے اندر سیاسی بصیرت نہیں ہے، ملک کو امریکہ کی رضا مندی کے ساتھ چلاتے ہو تو پھر جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نہ ا س حکومت کو چلنے مولانا فضل الرحمان کے الیکشن جے یو آئی

پڑھیں:

فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان

لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے چیمپیئن بنے پھر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمہوری آزادی اور عدلیہ پر قدغن لگے گی تو لوگ اپنی جمہوریت اور عدالت بنائیں گے، ملک میں معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے، گیس پر بولی کی گئی تو ایک بھی بڑی عالمی کمپنی نہیں آئی اور بولی ناکام ہوگئی، معیشت کی اصل صورتحال کا اندازہ اسٹاک مارکیٹ سے نہیں عام دوکان میں جانے سے ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات جماعت اسلامی جمہوریت کراچی

متعلقہ مضامین

  • ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
  • مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے: مولانا فضل الرحمان
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے: مولانا فضل الرحمان
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن، مولانا مظہر حسین جعفری صدر منتخب 
  • جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
  • مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
  • اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے: فضل الرحمان کا ڈھاکا میں خطاب
  • آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپکی طرف آئیں گے، مولانا فضل الرحمان کا ڈھاکہ میں خطاب