مادھوری ڈکشٹ کا رشتہ ٹھکرانے والا گلوکار کون؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
مادھوری ڈکشٹ کا شمار بالی وڈ کی سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنے رقص اور اداکاری سے کروڑوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔
جہاں عوام میں ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی وہیں کریئر کے عروج پر بے شمار اداکار و فنکار مادھوری سے متاثر تھے۔
تاہم سینیئر اداکار رضا مراد نے ایک حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادھوری کو بھی اپنے کریئر کی ابتدا میں زوال کا سامنا کرنا پڑا اور ایک گلوکار نے ان کا رشتہ بھی ٹھکرادیا تھا۔
مادھوری ڈکشٹ نے 1984 میں فلم ’ابودھ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا، اس کے بعد اداکارہ نے کچھ اور فلموں میں اداکاری کی، تاہم ان میں سے کوئی بھی باکس آفس پر اچھا کام نہیں کرسکی۔ اس کے نتیجے میں مادھوری کو نہ تو پہچان مل رہی تھی اور نہ ہی توجہ۔
فلمی چرچا کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ وہ ‘معمولی فلمیں’ کر رہی تھیں اور کسی نے ان پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی ان کی پرواہ کی۔
مادھوری کی زندگی کے اس مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے سینیئر اداکار نے انکشاف کیا کہ چونکہ ان کا کریئر شروع نہیں ہو رہا تھا اس لیے اداکارہ کے والدین چاہتے تھے کہ وہ شادی کر لیں، یہاں تک کہ انہوں نے مادھوری اور ایک پلے بیک سنگر کے درمیان ملاقات کا اہتمام بھی کیا لیکن اس نے انہیں یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ وہ ‘بہت دبلی’ ہیں۔
رضا مراد نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں مادھوری کے لیے یہ بنیادی طور پر ‘پیک اپ ٹائم’ تھا، تاہم ہدایتکار سبھاش گھئی نے ان کے لیے سب کچھ بدل دیا۔
سینئر اداکار نے یاد کیا کہ مادھوری کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور سبھاش گھئی بھی کسی کام کے لیے وہاں تھے، اداکارہ کا ہیئر ڈریسر سبھاش کا جاننے والا تھا جس نے مادھوری کو ان سے ملوایا۔
ہدایت کار مادھوری کی شکل و صورت دیکھ کر حیران ہو گئے اور ان سے ممبئی میں ملنے کو کہا، اس طرح سبھاش گھئی نے مادھوری ڈکشٹ کو سپر ہٹ فلم رام لکھن میں کاسٹ کر کے ان کے کریئر کا دوبارہ زندگی بخشی۔
ایک سال بعد اداکارہ فلم ‘تیزاب’ سائن کرکے بے حد پسند کی جانے والی ‘دھک دھک گرل’ بن گئیں۔
فلم صدمہ کے لیے مقبول پلے بیک سنگر، سریش واڈکر کا گانا ‘اے زندگی گلے لگا لے’ ایک سدا بہار دھن ہے اور انہوں نے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم پرندہ کے لیے مقبول رومانوی گانا ‘تم سے ملکے’ بھی گایا ہے۔
افواہوں کے مطابق انہوں نے ہی اداکارہ کی شادی کے پرپوزل کو مسترد کر دیا تھا۔
سا رے گا ما پا 2023 میں میزبان نے سریش سے پوچھا تھا کہ کیا یہ افواہیں سچ ہیں کہ انہوں نے ایک بار ایک سپر اسٹار اداکارہ کے رشتے کو مسترد کر دیا تھا۔
جس پر سریش نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا اور کہا کہ انہیں ‘پدما نام کی مادھوری’ سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ اس جواب نے اس بات پر مہر ثبت کردی کہ یہ افواہیں حقیقت تھیں۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مادھوری ڈکشٹ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔