راہل گاندھی "آپریشن سندور" کو لیکر پاکستان کی زبان بول رہے ہیں، بی جے پی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی بھارتی مسلح افواج پر اعتماد نہیں کرتے، انہیں ہندوستانی مسلح افواج پر یقین نہیں ہے، وہ غیر ضروری مسائل کو اٹھاتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پر لگائے گئے الزامات کے بعد بی جے پی نے جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر خارجہ سے پوچھا تھا کہ "آپریشن سندور" کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے، اس پر بی جے پی کے ترجمان سی آر کیساون نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کو ہندوستانی مسلح افواج پر بھروسہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو اپوزیشن میں ان سے زیادہ محب وطن لیڈر کی ضرورت ہے۔
سی آر کیساون نے کہا کہ راہل گاندھی ملک اور حکومت پر شک کرتے رہے ہیں اور ہندوستانی مسلح افواج پر بھی عدم اعتماد کرتے رہے ہیں، اب وہ پاکستان کے چیف پروپیگنڈہ کی طرح بول رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی بات تو دور، ہمارے ملک کو راہل گاندھی سے زیادہ ذمہ دار اور محب وطن رکن پارلیمنٹ کی ضرورت ہے۔ سی آر کیساون نے 11 مئی کو بھارتی فوج کی طرف سے منعقدہ پریس بریفنگ پر روشنی ڈالی، جس میں انہوں نے آپریشن سندور کو لیکر معلومات سامنے رکھے تھے۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی فوج پر “اعتماد” ہرگز نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج نے 11 مئی کو اپنی پریس بریفنگ میں تمام حقائق کو بلاشبہ واضح طور پر پیش کیا، لیکن راہل گاندھی ان پر اعتماد نہیں کرتے، انہیں ہندوستانی مسلح افواج پر یقین نہیں ہے، وہ غیرضروری مسائل کو اٹھاتے رہتے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے لیڈر گورو ولبھ نے کہا کہ راہل گاندھی کو پوچھنا چاہیئے کہ کتنے پاکستانی طیارے اور میزائل مار گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ یہ سوال نہیں پوچھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی پوچھ رہے ہیں کہ کتنے ہندوستانی طیارے مار گرائے، دراصل وہ پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہندوستانی مسلح افواج پر بول رہے ہیں انہوں نے بی جے پی
پڑھیں:
معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں، سپیکر سردار ایاز صادق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف مسلح افواج کے سربراہوں کی مشاورت سے فیصلے کررہے تھے،مسلح افواج نے اپنے جذبے سے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کیخلاف آپریشن کو ن لیگ کے قائد اور صدر میاں نواز شریف نے ڈیزائن کیا تھا۔
میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا،2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
مزید :