فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی بلندیوں پر جائے گا، جنرل ساحر شمشاد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوج اور قوم کیلیے باعثِ فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے باوقار عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت، بے لوث قومی خدمت اور حالیہ کامیاب آپریشنز ’معرکہ حق‘، ’بنیان مرصوصُ میں فیصلہ سازی زبردست رہی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
جنرل ساحر شمشار نے کہا کہ آرمی چیف کی ترقی نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سلامتی، دفاع اور استحکام کو نئی بلندیوں تک لے گئی ہے اور یہ مزید بلندیوں کی طرف جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔