لاہور:

پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن علینا اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران "گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم "وائس فار رائٹس” کی جانب سے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔

علینا اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ "آسرا پاکستان” اور "آسرا ترکی” کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز جمع کرنے، بزرگ شہریوں اور استنبول میں مقیم شامی مہاجرین کے خاندانوں کی معاونت جیسے اہم کام انجام دے رہی ہیں۔

علینا کو ان کی اثر انگیز خدمات کے صلے میں 2019 میں معروف لیڈی ڈیانا ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے، جبکہ انہیں آسٹریلین ہائی کمیشن اور لِٹل آرٹ آرگنائزیشن کی جانب سے "25 انڈر 25” کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔ وہ استنبول بلگی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں بیچلر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علینا اظہر نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ مجھے گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس تسلیم کیا گیا۔ پاکستان کا پرچم پہن کر یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے میں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں امن کی عالمی سفیر ہوں کیونکہ میں ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہوں جو جرأت اور امن کا علمبردار ہے۔ یہ اعزاز میں اپنے وطن کے عوام کے نام کرتی ہوں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان علینا اظہر

پڑھیں:

مریم نواز برازیل جاتے ہوئے  لندن میں مختصر قیام کیلئے برطانیہ پہنچ گئیں

لندن( عارف چودھری )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیلیے برطانیہ پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز برازیل میں کوپ کے 30ویں اجلاس میں شرکت کریں گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی فرقہ وارانہ مسائل پر پروان چڑھ رہی ہے: اظہر الدین
  • لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
  • اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام
  • وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی
  • مریم نواز برازیل جاتے ہوئے  لندن میں مختصر قیام کیلئے برطانیہ پہنچ گئیں
  • ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی شام کا انعقاد
  • این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تجویز، صوبوں کا شیئر محدود کرنے پر غور
  • پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری
  • پاکستانی نژاد نیما شیخ کا اعزاز، اسکالر شپ حاصل کرنے والی اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئیں
  • پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل