یو اے ای(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود پاکستانی سفارتی مشن نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو خصوصی ایوارڈز سے نواز دیا۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت اپنی آنے والی فلم ’لو گُرُو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں وہ یو اے ای بھی گئے۔

فلم پروموشن کے دوران ہی یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارت خان نے دونوں اداکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور اس دوران دونوں کو اعزازی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے اعزاز میں سفارت خانے کی جانب سے دی گئی دعوت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کا شکریہ بھی اداکیا۔

تقریب کے دوران یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کے دیگر عملے کے ارکان سمیت معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان میں یو اے ای کی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دونوں اداکاروں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر نے دونوں اداکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے نہ صرف ٹیلی وژن بلکہ سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھی کردار ادا کیا۔

تقریب کے دوران سفارتی عملے اور دیگر شخصیات نے اداکاروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے متحدہ عرب امارات سے قبل امریکا اور برطانیہ میں بھی فلم پروموشن کی متعدد تقریبات میں شرکت کی، جہاں سے ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

دونوں کی فلم ’لو گُرُو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی، ان کی فلم کا مقابلہ فیصل قریشی اور سونیا حسین کی ہارر فلم ’دیمک‘ سے ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پاکستانی سفارت سفارت خان کے دوران یو اے ای

پڑھیں:

 حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھرکر دنیا کے سامنے آگیا:امریکہ میں پاکستانی سفیر

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر ابھرکر دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھرکردنیا کے سامنے آیا ہے اور دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی امریکی انتطامیہ، پالیسی سازوں اور دیگر حلقوں سے ملاقاتوں میں اس معاملے کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

ایرانی جج پر سفاکانہ حملہ، دفتر جاتے ہوئے چاقو کے وار سے قتل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہمایوں سعید کی اہلیہ  نے ماہرہ خان کو کیوں حیران کردیا؟
  • پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے میٹریل سائنس میں ملک کا نام روشن کردیا
  • اماراتی سفارتخانےکی ویزے کیلئے بایو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2 جون سے داخلے کی اجازت
  • پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز ، دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا
  • پاکستان میکسیکو طرز پر کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کو تیار، رضوان سعید
  • کیا انسان کو دوسری بار بھی پیار ہوسکتا ہے؟ ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب
  • پاکستانی سفیر کا وام ہیڈکوارٹرز کا دورہ، میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  •  حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھرکر دنیا کے سامنے آگیا:امریکہ میں پاکستانی سفیر
  • ماہرہ خان کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ؛ مشی خان کی ہمایوں سعید اور انتظامیہ پر تنقید