پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، پنجاب اسمبلی میں خراج تحسین کی قرارداد پیش
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان شہداء لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور دیگر جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ ایوان حکومتِ پاکستان سے شہداء کے اہلِخانہ کیلئے خصوصی مراعات اور مالی معاونت کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے یہ ایوان پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان 19 دہشت گردوں کے خاتمے اور قومی امن کی بحالی پر پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان شہداء لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور دیگر جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ ایوان حکومتِ پاکستان سے شہداء کے اہلِخانہ کیلئے خصوصی مراعات اور مالی معاونت کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ ایوان شہداء کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف دینے کی سفارش کرتا ہے۔ یہ ایوان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی پشت پر رہنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یہ ایوان پاک فوج کرتا ہے
پڑھیں:
جی بی اسمبلی کے آخری سیشن کا دوسرا روز، حکومتی ممبران کی خالد خورشید کی تعریف
ایوان میں قہقہے گونج اٹھے، شکوے شکایتیں بھی ہوتی رہیں۔ تاہم مجموعی طور پر ایوان کا ماحول خوشگوار رہا، ممبران نے ایک دوسرے پر تنقید کے تیر بھی برسائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے آخری سیشن کے دوسرے روز ممبران کے درمیان نوک جھونک، چٹکلوں کا تبادلہ ہوتا رہا، ایوان میں قہقہے گونج اٹھے، شکوے شکایتیں بھی ہوتی رہیں۔ تاہم مجموعی طور پر ایوان کا ماحول خوشگوار رہا، ممبران نے ایک دوسرے پر تنقید کے تیر بھی برسائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کارروائی کے شروع میں کہا کہ چونکہ اس اسمبلی کا آخری سیشن چل رہا ہے تو اختتام اچھے ماحول میں ہونا چاہیے، ہمارے درمیان تلخیاں بھی ہوئی ہوں گی لیکن سیشن کا اختتام خوشگوار ہونا چاہیے، ایک اچھے ماحول کے ساتھ یہ دور ختم ہو۔ سیشن کے دوران دو بلوں کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی۔ راجہ زکریا کی تقریر کے دوران ایوان کا ماحول گرم رہا اور ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ حکومت کے کئی اراکین نے سابق وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کی تعریف کی۔ راجہ ناصر علی خان نے موجودہ اسمبلی کے دورانیے کو تاریخ کا کامیاب ترین دور قرار دیا۔