چیف جسٹس پر جوتا پھینکنا مودی راج میں بھارت کی اخلاقی گراوٹ کی عکاسی کرتا ہے، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 71سالہ وکیل نے یہ اقدام اس لئے کیا کیونکہ وہ یہ جانتا ہے کہ اسے اسی نظام سے تحفظ حاصل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اندر چیف جسٹس بی آرگوائی پر جوتا پھینکنا بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بی جے پی کے وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی بھیانک تصویر پیش کرتا ہے جہاں حملہ آور پورے اعتماد کے ساتھ کارروائی کرتے ہیں کہ انہیں نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پر جوتا پھینکنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی کے دور میں بھارت کیا بن رہا ہے، ایک ایسی جگہ جہاں نفرت پھیلانے پر انعام دیا جاتا ہے، عصمت دری کرنے والوں کو معاف کیا جاتا ہے اور اختلاف کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 71سالہ وکیل نے یہ اقدام اس لئے کیا کیونکہ وہ یہ جانتا ہے کہ اسے اسی نظام سے تحفظ حاصل ہو گا جو عمر خالد اور شرجیل امام جیسے اختلاف رائے کی آوازوں کو دباتا ہے اور بغیر ضمانت کے قید میں رکھتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کی عدلیہ کے لیے بقاء کا مسئلہ ہے، آیا وہ آئین کا دفاع کرے گی یا خاموش رہے گی کیونکہ اسے پائوں تلے روندا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گوڈسے کے بھارت میں نیا معمول ہے جہاں انتہا پسند عناصر ریاستی سرپرستی میں استسنی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ مذکورہ وکیل کو جس کی شناخت راکیش کشور کے طور پر کی گئی ہے، سکیورٹی اہلکاروں نے اس وقت اپنی تحویل میں لیا جب اس نے بھارتی چیف جسٹس پر جوتا پھینکا اور وہ سناتن دھرم کے نعرے لگا رہا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مودی کی زیر قیادت نظام کے تحت بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے جہاں نفرت پھیلانے والی کارروائیاں ایک معمول بن گئی ہیں اور اختلاف رائے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی انہوں نے چیف جسٹس بھارت کی پر جوتا کرتا ہے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔