اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ “آگ اور پانی” والا کھیل مزید قبول نہیں کیا جائے گا ۔  اگر دہشت گردی کو جڑ سے نہ اکھاڑا گیا تو ملک کی کی گئی تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔

 انہوں نے وفاقی کابینہ سے خطاب میں تنبیہ کی کہ اگر دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہ کیے گئے تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی اور ان کے سہولت کار بھی اسی جرم میں شریک ہیں۔ ملک کے ہر حصے سے شہری پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

 وزیراعظم نے مسلح افواج کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ عوام ایک صف میں ہیں اور مطلوبہ دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عادل کی تصنیف ’’دیکھا جنہیں پلٹ کے ‘‘ پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں ادبی نشست کا اہتمام، مجیب الرحمان شامی ، عطاء الحق قاسمی سمیت اہم شخصیات کی شرکت

 علاوہ ازیں انہوں نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے موقف کی نشاندہی کی اور کہا کہ پورا ملک غزہ میں فوری جنگ بندی کا حامی ہے ۔ پاکستان کو 57 اسلامی ممالک میں سے منتخب 8 ممالک میں شامل کرنے پر اعزاز ملا۔ انہوں نے جنگ بندی کی کوششوں پر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

شہباز شریف جمہوریت اور چیزوں کو سمجھتے ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہباز شریف جمہوریت کو سمجھتے اور انہیں چیزوں کا علم ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ شہبازشریف کو چیزوں کا پتہ ہے اور جمہوریت کو بھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاٹری کبھی کبھی کھلتی ہے، ہربار نہیں کھلتی۔

انہوں نے کہا کہ لاٹری دوبارہ کھل بھی جاتی ہے تو مجھے مشکل لگتا ہے کہ پی پی ساتھ چلے گی، جو طرز حکمرانی ہے مجھے نہیں لگتا لاٹری دوبارہ کھلے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ خود داری کی باتیں کم از کم ہم سے نہ کریں اور یہ باتیں وہ کرے جو میرٹ پر ہو، ہم نے تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور اس پر آج تک عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست پیپلزپارٹی نہیں کرتی۔ 

متعلقہ مضامین

  • بس بہت ہوگیااب انتظار نہیں کیا جائے گا ، دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا ، وزیراعظم
  • وقت آگیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے درست فیصلے کیے جائیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • ”بس بہت ہو گیا” اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف
  •  اب وقت آگیا ہےہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتے, آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا: وزیراعظم
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر جائزہ اجلاس
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے امن کی تاریخی بنیاد ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • شہباز شریف جمہوریت اور چیزوں کو سمجھتے ہیں، شرجیل میمن
  • وزیراعظم کا دورۂ ملائیشیا مکمل، داتو سری انور ابراہیم نے الوداع کیا