پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں مڈشپ مین، 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے پوزیشن ہولڈرز کیڈٹس کو انعامات دیے۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن نے سورڈ آف آنر کا اعزاز حاصل کیا۔
تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے جب کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمے داریوں کا حلف لیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے زیادہ اس کا حق دار اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں شک کی کوئی گنجائش نہیں، یہ مکافاتِ عمل ہے، میں نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ججوں کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے؟ یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیے کوئی قدم نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو کے اللّٰہ تعالیٰ درجات بلند کرے، میں مریم نواز ہوں، میری یہی پہچان ہے۔