سید عاصم منیر کا پشاور کا دورہ، شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت اور زخمیوں کی عیادت کی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرنے والے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرنے والے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی کے دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں، حامیوں اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے عوام کو بھی باور کرایا کہ معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بدلہ لیا جائے گا جب کہ پاکستان کی اندورنی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل پاک فوج کے کہ پاک
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔