فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں اُن کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں گیریژن کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرأت کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے،دہشت گردوں، سہولت کاروں اور مددگاروں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مضبوطی کے لیے آرمی کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل آرمی چیف جائے گا
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے کیلئے درخواست دائر
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس میں مہلت دینے کی درخواست کردی۔