بھارت معرکہ حق کبھی بھلا نہیں سکے گا، دوبارہ حملہ کیا تو بغیر جھجھک کے جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے بھارت سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کی 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دوست ممالک کے پریڈس کو مبارک باد دیتا ہوں، میری ٹائم واریئرز کی شاندار پاسنگ آؤٹ کا معائنہ میرے لیے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلیے بات چیت چاہتا ہے مگر کوئی شک نہ رہے کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور ہر صورت اپنے مادر دفاع کو یقینی بنائیں گے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ترقی کیلیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے بھارت کو پُرعزم دے کر قومی وقار مضبوط ہوا اور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے۔ خطے میں پاک بحریہ کیلیے میرٹائم وار فیئر چلینجز بڑھ رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ جنگ کا ارتکاب کیا اور دو بار پاکستان پر حملہ کیا،اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے بھارت سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب نے خطے کو بڑے تنازع سے بچایا جبکہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے امن کو ترجیح دی، جس کی وجہ سے پاکستان آج خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر جانا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر حملے برداشت کرے گا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہے، دشمن نے ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا تو نتائج کی ذمہ داری اُسی پر ہوگی اور دشمن کا یہ اقدام پورے خطے کیلیے خطرناک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر حال میں اپنی خود مختاری اور مفادات کا دفاع کرے گا اور کسی قسم کی جھجھک نہیں دکھائے گا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کیلیے تیار ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا۔
حق خودارادیت کے حصول میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، خطے میں مستحکم امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے، کشمیر کے مسئلے کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ اسے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہمارا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران اور بھی مضبوط ہوا، آج ہم پہلے سے کہی زیادہ مضبوط اور پُرعزم ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-01-20
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کی بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے،آج سے تحریک شروع ہے، فرد کی مضبوطی پاکستان کو نہیں بچائے گی، سب کو خبردار کرتے ہیں یہ حملہ ملک کی بنیادوں پر حملہ ہے۔ ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جائے گا، اسکول کے بچے اپنے حقوق کے لیے نکلیں گے تو آپ گولیاں چلائیں گے؟ تحریک لبیک سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن گولیاں کیوں چلائی ؟ آج رات ساڑھے 8 بجے سے ہم نے نعرے شروع کرنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج رات کا نعرہ ’’ ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے ‘‘ہے، عمران کے ساتھی تحریک کا کہہ رہے تھے آج سے تحریک شروع ہے، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔ بعد ازاں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ رواں ہفتے اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی، اس کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔اس میں کہا گیا کہ27ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے اگلے دن ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، عوام سے اپیل ہوگی سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ میں شریک ہوںگے، وکلاعدالتوں میں کالی پٹیاں پہن کر اس کے خلاف احتجاج کریںگے،ہم توقع رکھتے ہیں کہ عدلیہ کے باضمیر جج صاحبان تحفظات کا اظہار کریںگے، پاکستان میں نئے عمرانی معاہدہ لایا جائے، قومی مشاورتی اجلاس کے بعد ملک گیر جلسے جلوسوں کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی رائے سازی کا آغاز کرنا ہے جس کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، اس مشاورت کو صرف اوپر کی سطح تک نہیں رکھیں گے، تاجر تنظیموں کو بھی اس مشاورت میں شرکت کی دعوت دیں گے، ہر عوامی رائے ساز سے درخواست ہے کہ اس پر خیالات کا اظہار کرے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا نظام منہدم کیا جارہا ہے، وکلا کا اس مشاورت میں کلیدی کردار ہوگا، بار کونسل شرکت یقینی بنائے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج صاحبان سے وفد کی صورت میں ملاقات کریں گے۔