کراچی میں بی آر ٹی گرین لائن سروس 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو معطل رہے گی۔

ترجمان بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے مطابق سیکورٹی وجوہات کے باعث سروس معطل کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹ 9 اور 10 محرم الحرام کے دن بند رہیں گے، 8 محرم کو 5 روٹس جزوی طور پر متاثر ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاراچنار، محرم کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس

اجلاس میں انجمن حسینیہ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی جس کا مقصد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ میٹنگ میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور جلوسوں کی روانی سمیت تمام تر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس

اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابقہ انجمن اراکین، مشران قوم، اور مرکزی عزاداری کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں انجمن حسینیہ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی جس کا مقصد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ میٹنگ میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور جلوسوں کی روانی سمیت تمام تر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے تجربات سے سیکھتے ہوئے اس سال مزید بہتر اور مربوط انداز میں عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔ سابقہ اراکین اور عزاداری کونسل نے امید ظاہر کی کہ اس سال کے جلوس ماضی کے مقابلے میں زیادہ منظم، پُرامن اور وقت کی پابندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، محرم الحرام کے جلوس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات
  • محرم الحرام
  • ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنا ناقابل قبول ہے:امریکا
  • حج 2026ء کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی ہے، وزارت مذہبی امور
  • شیخوپورہ میں معمر خاتون سے بدتمیزی: پاور ڈویژن کا سخت ایکشن، گارڈ معطل، مقدمہ درج
  • 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
  • محرم الحرام کے فضائل
  • کراچی، محرم الحرام کی تیاریاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا مشترکہ فیلڈ وزٹ
  • پاراچنار، محرم کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس