پاراچنار، محرم کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اجلاس میں انجمن حسینیہ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی جس کا مقصد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ میٹنگ میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور جلوسوں کی روانی سمیت تمام تر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابقہ انجمن اراکین، مشران قوم، اور مرکزی عزاداری کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں انجمن حسینیہ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی جس کا مقصد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ میٹنگ میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور جلوسوں کی روانی سمیت تمام تر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے تجربات سے سیکھتے ہوئے اس سال مزید بہتر اور مربوط انداز میں عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔ سابقہ اراکین اور عزاداری کونسل نے امید ظاہر کی کہ اس سال کے جلوس ماضی کے مقابلے میں زیادہ منظم، پُرامن اور وقت کی پابندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر را ایجنٹوں کی گرفتاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی اور پنجاب سے ’را‘ کے 10 سہولت کار گرفتار، حملوں کی منصوبہ بندی بھی بے نقاب کی گئی۔ کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے 4 دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے بھی مختلف اضلاع سے را کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کرلیے، بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’’را‘‘ کا سہولت کار گرفتار کرلیا، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس سے براہ راست IEDs حاصل کرنے والے 2 افراد بہاولنگر سے گرفتار کرلیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب کر دی۔ ’’را‘‘ افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی آڈیو انٹرسیپٹس حاصل کرلی گئیں۔ دہشت گردوں سے IEDs، حفاظتی فیوز اور خفیہ نقشے برآمد ہوئے۔ بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ اور حساس مقامات پر حملے شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے بتایا کہ انڈین دہشت گرد ایجنسی ’’را‘‘ کے گرفتار 6 سہولت کار پاکستانی شہری ہیں، یہ سہولت کار بھارتی ایجنسی را کے لیے کام کرتے تھے، را اپنی فنڈنگ دبئی سے کرپٹو کرنسی اور برانچ لیس کے ذریعے بھیجتی ہے۔
کراچی سے حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر قائد آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار مرکزی ملزم 20 مرتبہ اور ایک ملزم 6 مرتبہ بھارت جا چکا ہے، گرفتار ملزمان بی ایس ایف کے کیمپ نمبر 59 میں ایک بھارتی کرنل سے رابطے میں تھے، گرفتار ملزمان شہر کی حساس تنصیبات کی تصاویر جیو ٹیگ لوکیشن اور ویڈیو بھارتی خفیہ ایجنسی کو فراہم کر رہے تھے۔ محرم الحرام کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ماہ میں دہشت گردی کے خدشات موجود ہوتے ہیں۔ را نے پچھلے کئی سال سے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے را، موساد اور دیگر دشمن خفیہ ایجنسیوں کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کی خاطر متحرک ہیں۔ ضروری یہ ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کے مابین جامع و مربوط نیٹ ورک بنایا جائے تاکہ وہ زیادہ موثر انداز میں دشمن خفیہ ایجنسیوں کی چالوں، سازشوں اور حیلوں کا مقابلہ کر سکیں۔ محرم کے دوران، خاص طور پر یوم عاشورہ (10 محرم) کے موقع پر، لوگوں کو امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے محتاط رہنا چاہیے۔
عالمی منظرنامہ کے پیش نظر زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ تفرقہ پھیلانے اور امن و امان کے حالات کو سبوتاژ کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ علما، ذاکرین اپنے اجتماعی کردار سے محرم سال 2025 کو پرامن اور محفوظ بنائیں۔ پاکستان علماء کونسل نے گزشتہ 10برسوں میں ملک میں امن و سلامتی کے لیے بین المسالک رواداری و ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالموں کو فروغ دیا۔ امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے حکومت کو اپنی رٹ قائم اور ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ پاکستان میں کلبھوشن کی پلاننگ ابھی بھی موجود ہے، دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان کو فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے کمزور کیا جاسکتا ہے لہٰذا ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوس زیادہ ہوتے ہیں جن میں تخریب کاری کرنا دشمن کے لیے قدرے آسان ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ ایام حساس ہیں۔ محرم الحرام میں دشمن فساد پھیلا کر اسے شیعہ سنی فسادات کا نام دینا چاہتا ہے حالانکہ شیعہ سنی کا آپس میں کوئی تنازع نہیں ہے۔ ’’را‘‘ کے ایجنٹ بلوچستان، کراچی و دیگر جگہ موجود ہیں اور ایسا حکومتی سطح پر بھی کہا جاچکا ہے لہٰذا انتظامیہ اور ہمیں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ محرم میں کوئی بھی تخریب کاری کا واقعہ نہ ہو کیونکہ ان ایام میں ہونے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے اثرات خطرناک ہوتے ہیں۔ اسلام ہمیں امن سے رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ امام حسینؓ نے حق اور باطل کو واضح کرنے کے لیے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دے کر رہتی دنیا تک مثال قائم کی۔ محرم الحرام کا مہینہ امن، بھائی چارے اور باہمی اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے، اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت، مذہبی وسیاسی منافرت کے بجائے مذہبی ہم آہنگی، سیاسی رواداری اور اخوت و محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ محرم الحرام میں ہمیں انتظامیہ کے ساتھ بھی ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے، مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھ کر فوری انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ محرم الحرام میں سب پر لازم ہے کہ وہ بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
حب الوطنی کے تقاضے ہم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان اور اسلام کے لیے اپنے اپنے جذبات اور مسلکی نعروں و مفادات کی قربانی دیں، فرقہ واریت یا فساد پھیلانے والوں کا خاتمہ اور تخریب کاروں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔